اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سیاست میں انٹری کے لیے کنگنا رناوت تیار، ہماچل پردیش کی اس سیٹ سے لڑ سکتی ہیں الیکشن!

    سیاست میں انٹری کے لیے کنگنا رناوت تیار، ہماچل پردیش کی اس سیٹ سے لڑ سکتی ہیں الیکشن!

    سیاست میں انٹری کے لیے کنگنا رناوت تیار، ہماچل پردیش کی اس سیٹ سے لڑ سکتی ہیں الیکشن!

    ہماچل کنگنا کا آبادی وطن ہے۔ ریاست میں الیکشن ہونے ہیں اور اس درمیان کنگنا رناوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Himachal Pradesh, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سیاسی مدعوں پر اپنے بے باک بیانوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے ہر مرتبہ اپنا سیاسی اسٹینڈ کلیئر کیا ہے۔ وہ سیاسی ایشوز سے لے کر سماجی اور ملک کے مسائل پر کھل کر اپنے خیالات کااظہار کرتی ہیں۔ بالی ووڈ کی اس بے باک اداکارہ نے اب جلد ہی خود سیاست میں اترنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہماچل پردیش پنچایت الیکشن کے درمیان کنگنا رناوت نے اپنے ہوم ٹاون سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

      بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتی ہیں کنگنا
      کنگنا رناوت نے ایک نیوز چینل کے پروگرام میں اپنے سیاسی کرئیر کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ ہماچل پردیش میں پنچایت الیکشن ہونے والے ہیں۔ اس کو لے کر ہوئے پروگرام میں کنگنا رناوت بھی شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ ہماچل کنگنا کا آبادی وطن ہے۔ ریاست میں الیکشن ہونے ہیں اور اس درمیان کنگنا رناوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا رول نبھانے والی اداکارہ کنگنا نے کہا کہ اگر عوام چاہتی ہے اور بی جے پی انہیں ٹکٹ دیتی ہے تو وہ الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔

      کانگریس سے بی جے پی معاون بنی فیملی
      کنگنا نے کہا-میں سیاسی فیملی سے آتی ہوں۔ میرے والد جی بھی سیاست میں تھے۔ ہمارا جو بھی سسٹم رہا ہے، میرے والد نے ساری چیزیں کانگریس پارٹی کے ذریعے کی تھی، لیکن 2014 میں جب پی ایم مودی کی حکومت بنی تو اچانک ٹرانسفارمیشن ہوا۔ میرے والد نے پہلی مرتبہ مجھے وزیراعظم کے بارے میں بتایا اور 2014 میں ہم آفیشل کانگریس سے بی جے پی میں تبدیل ہوگئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Anne Jakapong Jakrajutatip کا ہوا مس یونیورس آرگنائزیشن، جانیے کتنے ملین میں ہوا سودا

      یہ بھی پڑھیں:
      کیٹرینہ کیف نے وکی کوشل کو لے کر کیا دلچسپ انکشاف، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

      ہوم ٹاون ہمچال کی خدمت کرنا چاہتی ہیں کنگنا
      سیاست میں آنے کے پلان پر کنگنا رناوت نے کہا ’حالات کے مطابق اگر بی جے پی حکومت میری حصہ داری کو چاہے گی تو میں سبھی طرح کی حصہ داری کے لیے تیار ہوں۔ اچھا ہوگا اگر ہماچل پردیش کے لوگ مجھے خدمت کرنے کا موقع دیں، تو میں یقینی طور سے یہ کروں گی، یہ میرے لیے خوش قسمتی ہوگی۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: