’ہم کپڑے پہنے یا نہ پہنے آپ کو کیا‘- کنگنا رناوت نے خواتین کے حقوق پر لکھا زبردست نوٹ
’ہم کپڑے پہنے یا نہ پہنے آپ کو کیا‘- کنگنا رناوت نے خواتین کے حقوق پر لکھا زبردست نوٹ
ان دنوں کنگنا فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ ایمرجنسی میں کنگنا رناوت کے علاوہ مہیما چودھری، انوپم کھیر اور شرئیس تلپڑے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکارہ اندرا گاندھی کا رول نبھاتے نظرآئیں گی۔
بالی ووڈ میں بے باکی سے اپنی رائے رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار کنگنا رناوت نے خواتین کے حقوق پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے سوشل میڈیا ٹرولس کو کرارا جواب دیا ہے۔ کنگنا کا ماننا ہے کہ خواتین وک اپنی پسند ناپسند کو لے کر ایک دم کلیئر رہنا چاہیے۔ اس میں کسی کو ماخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔
کبھی ٹرانسپیرنٹ برالیٹ کو لے کر ٹرول ہوئی تھیں کنگنا ’منی کارنیکا‘ اداکارہ کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی پرانی تصویریں شیئر کر کے دنیا بھر کی خواتین کے لئے ایک خاص پیغام دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولس کو بھی پھٹکار لگائی ہے۔ اداکارہ ان فوٹوز میں ٹرانسپیرینٹ برالیٹ پہنے نظر آرہی ہیں جس میں وہ بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔ فوٹو شیئر کر کے کنگنا نے کیپشن لھکا، اس فیکٹ پر زور دینا چاہتی ہوں کہ ایک خاتون کیا پہنتی ہے اور کیا پہننا بھول جاتی ہے، یہ پوری طرح سے اس کا معاملہ ہے۔۔۔ نہ کہ آپ کا۔۔۔ اس پوسٹ پر کنگنا نے ہنسی والے ایموجی بھی لگائے ہیں۔
ایک اور تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی بات رکھ دی۔ اب میں آفس جا سکتی ہوں، بائے۔
فلاپ ہوگئی تھیں کنگنا کی پچھلی فلم بتادیں کہ کنگنا رناوت کی یہ تصویریں دھاکڑ فلم کی پارٹی کے وقت کی ہیں۔ ایک تصویر میں کنگنا کے ساتھ دھاکڑ کے ڈائریکٹر رجنیش گئی نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ مرتبہ جب کنگنا نے یہ تصویریں پوسٹ کی تھیں تو انہیں سوشل میڈیا یوزرس نے ٹرول کیا تھا۔ اس لیے کنگنا نے اب ان نیگیٹیو کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے اپنا موقف رکھا ہے۔ کنگنا کی فلم دھاکڑ کچھ خاص کمال نہیں دکھاپائی تھی۔
بہرحال، ان دنوں کنگنا فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ ایمرجنسی میں کنگنا رناوت کے علاوہ مہیما چودھری، انوپم کھیر اور شرئیس تلپڑے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکارہ اندرا گاندھی کا رول نبھاتے نظرآئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔