Kangana Ranaut نے کی اجئے دیوگن کی تعریف، کچھ مہینے پہیلے ایکٹر کے خلاف دیا تھا بیان
Kangana Ranaut نے کی اجئے دیوگن کی تعریف، کچھ مہینے پہیلے ایکٹر کے خلاف دیا تھا بیان
Kangana Ranaut Praised Ajay Devgn: کنگنا نے کہا کہ اجئے نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں کام کیا لیکن کیا وہ میری فلم میں بھی ایسا کوئی رول کریں گے؟ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں ان کی ہمیشہ بہت زیادہ احسان مند اور کہیں زیادہ گریٹ فل رہوں گی۔
Kangana Ranaut Praised Ajay Devgn:احمدآباد میں چار اسکرین والا ملٹی پلیکس کھولنے کے لئے اداکارہ کنگنا رناوت نے اجے دیوگن کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے ترن آدرش کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لگایا ہے۔ کنگنا نے لکھا، ’یہ سب سے اچھا طریقہ ہے اپنے وسائل اور دباو کو استعمال کرنے کا۔ یہ نہ صرف روزگار پیدا کرے گا بلکہ ہماری اسکرین کو بھی بڑھائے گا۔ ہندوستان میں 7000 سے کم اسکرین ہیں، جب کہ چین میں اسکرین کی تعداد 70000 سے زیادہ ہے، بدھائی ہو اجئے سر۔‘
ترن نے ٹوئٹ کیا کہ اجئے دیوگن کے سینما میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے تحت احمدآباد میں 4 اسکرین والا ملٹی پلیکس کھولا ہے۔ جو احمدآباد کے موٹر روڈ پر آمرکنج میں واقع ہے۔ اس پر 3ڈی فلمیں چلا سکتے ہیں۔ یہ سینما جلد ہی کھلے گا۔ اس کا نام اجئے کے بچوں نیاسا اور یوگ دیوگن کے نام پر رکھا گیا ہے۔
اجئے دیوگن پر کیا تھا طنز اس بیان سے کچھ مہینے پہلے کنگنا نے اجئے دیوگن کو لے کر طنز کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کبھی میری فلموں کو پروموٹ نہیں کریںگے۔ فلم دھاکڑ کے پروموشن کے دوران کنگنا نے کہا تھا کہ وہ دوسری فلموں کو پروموٹ کریں گے لیکن میری فلم کو نہیں کریں گے۔ تھلائیوی کے وقت اکشے کمار نے مجھے کال کیا اور چپ چاپسے بتایا کہ مجھے تمہاری فلم بہت اچھی لگی، لیکن انہوں نے میری فلم کاٹریلر ٹوئٹ نہیں کیا۔
کنگنا نے کہا کہ اجئے نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں کام کیا لیکن کیا وہ میری فلم میں بھی ایسا کوئی رول کریں گے؟ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں ان کی ہمیشہ بہت زیادہ احسان مند اور کہیں زیادہ گریٹ فل رہوں گی۔ اگر وہ بھی میری فلم کو سپورٹ کریں جیسے ارجن رامپال نے کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔