اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کنگنا رناوت نے کی ٹوئٹر کی حمایت، کہا-’یہ سب سے اچھا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے‘

    کنگنا رناوت نے کی ٹوئٹر کی حمایت، کہا-’یہ سب سے اچھا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے‘

    کنگنا رناوت نے کی ٹوئٹر کی حمایت، کہا-’یہ سب سے اچھا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے‘

    مئی سال 2021، ٹوئٹر کے رولس کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بند کردیا گیا تھا۔ لیکن اب ٹوئٹر کی کمان ایلون مسک نے سنبھال لی ہے۔ جس کے بعد کنگنا نے اپنے انسٹا اسٹوری خود کی گئی پیش قیاسی کی تعریف کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ملک کے ہر مسئلے پر اپنی بات بے باکی سے رکھنے والی بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں مصروف ہیں۔ اس سے جڑی ہر اپ ڈیٹ کنگنا رناوت انسٹاگرام کے ذریعے فینس کے ساتھ بھی شیئر کررہی ہیں۔ وہیں اسی درمیان کنگنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی حمایت کرتی نظر آئی ہیں۔ کنگنا نے ٹوئٹر کو سب سے اچھا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کہا ہے۔ حالانکہ اپنی پوسٹ میں کنگنا نے ٹوئٹر اکاونٹ کی ویریفکیشن عمل پر تنقید بھی کی ہے۔

      ٹوئٹر پر 3-4 جو کر کرتے ہیں پہچان خارج
      کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ، ٹوئٹر سب سے اچھا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ لیکن یہ نظریاتی طور سے متاثر ہے نہ کہ لُکس یا لائف اسٹائل کے بارے میں۔ میں اس کے ویریفکیشن کے پروسیس کو کبھی نہیں سمجھ سکتی، جو کچھ چنے ہوئے لوگوں کو ملتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر میں ویریفائڈ ہوجائوں گی، لیکن میرے والد بھی بلو ٹک چاہتے ہیں، لیکن کچھ 3-4 جوکر ان کی پہچان مسترد کردیں گے، جیسا کہ وہ کچھ غیر قانونی زندگی جی رہے ہیں۔ جن کے پاس آدھار کارڈ ہے انہیں تو بہت آسانی سے ویریفائیڈ ہوجانا چاہیے۔



      وہیں کنگنا نے یہ بھی کہا کہ ٹوئٹر اکاونٹ کو بنائے رکھنے کے لئے ایک یقینی رقم دینے پر صرف اس کی سالمیت بنائے رکھنے میں مدد ملے گی، اس سے دنیا میں کوئی فری لنچ نہیں ملے گا۔ کیا آپ نے کبھی ان سبھی پلیٹ فارموں کے بارے میں سوچا ہے جو آپ آزادی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ وہ خود کو کیسے بنائے رکھتے ہیں؟ ڈیٹا بیچتے ہیںِ وہ آپ کو ان کا ایک حصہ بناتے ہیں، آپ کو متاثر کرتے ہیں۔۔۔‘ حالانکہ آتم نربھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کرنا کوئی برا خیال نہیں ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      نورا فتیحی نے یاٹ پر کیا زبردست ڈانس، وائرل ویڈیو میں دیکھیے اداکارہ کی قاتلانہ ادائیں

      یہ بھی پڑھیں:
      آپ اور آپ کے شوہر اس گانے پر کرتے ہوں گے بہت رومانس؟ میناکشی نے اس سوال پر دیا یہ جواب

      اس لیے کنگنا کے اکاونٹ پر لگی تھی پابندی
      بتادیں کہ مئی سال 2021، ٹوئٹر کے رولس کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بند کردیا گیا تھا۔ لیکن اب ٹوئٹر کی کمان ایلون مسک نے سنبھال لی ہے۔ جس کے بعد کنگنا نے اپنے انسٹا اسٹوری خود کی گئی پیش قیاسی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ’میں ہمیشہ ان چیزوں کی پیش قیاسی کرتی ہوں، جو جلد ہی ہونے والی ہوتی ہے۔‘ کچھ لوگ میری دوراندیشی کو ایکس رے کہتے ہیں۔ کچھ اسے شراپ کہتے ہیں اور کچھ اسے جادو ٹونا کہتے ہیں۔ ہم کب تک اس طرح کی ایک خاتون کی صلاحیت کو مسترد کرتے رہیں گے۔ مستقبل کی پیش قیاسی کرنا آسان نہیں ہے۔ ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ایکس ٹوئٹر ہیڈس کے قیامت کی پیش قیاسی بہت پہلے کردی تھی۔ ایک اور پیش قیاسی سچ ہوگئی۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: