உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج بھون پہنچیں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت، گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات

    کنگنا رانوت نے اتوار کے روز راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔

    کنگنا رانوت نے اتوار کے روز راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔

    مہاراشٹر حکومت اور شیو سینا (Shiv Sena) سے چل رہی کشیدگی کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری (Bhagat Singh Koshyari) سے ملاقات کرنے کے لئے راج بھون پہنچ چکی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر حکومت اور شیو سینا (Shiv Sena) سے چل رہی کشیدگی کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) صوبے کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری (Bhagat Singh Koshyari) سے ملاقات کرنے کے لئے راج بھون پہنچ چکی ہیں۔ یہ ملاقات شام 4:30 بجے طے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کنگنا رانوت اپنے دفتر میں بی ایم سی (BMC) کے ذریعہ کی گئی کارروائی کو لے کر بھگت سنگھ کوشیاری کے سامنے اپنی بات رکھ سکتی ہیں۔

       



      14 ستمبر کو ممبئی سے چلی جائیں گی کنگنا رانوت

      قابل ذکر ہے کہ کنگنا رانوت 9 ستمبر کو اپنے ممبئی والے گھر آئی تھیں۔ اب وہ 14 ستمبر کو ممبئی سے جانے والی ہیں۔ اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ شیو سینا سے ٹکراو کے سبب مہاراشٹر حکومت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔ شیو سنا کی قیادت والی بی ایم سی نے بدھ کو کنگنا رانوت کے باندرہ واقع بنگلے میں کئے گئے کچھ غیر قانونی قبضے کو توڑ دیا تھا۔ حالانکہ بامبے ہائی کورٹ نے بعد میں عمل پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔

      کیسے شروع ہوا تنازعہ

      واضح رہے کہ ممبئی پولیس اور مہاراشٹر کے بارے میں کنگنا رانوت کے ایک حالیہ بیان سے تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کی اتھا کہ وہ ممبئی میں غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ اس کے بعد شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے ان سے ممبئی واپس نہیں آنے کو کہا تھا۔ سنجے راوت کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے ممبئی کا موازنہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی او کے) سے کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: