ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شیو سینا کے کارکنوں کے ذریعے بحریہ کے افسرکو بے رحمی سے پیٹنے پر کنگنا رانوت کا ردعمل، کہا۔شرمناک۔۔۔

ممبئی میں واٹس ایپ پر سی ایم ادھو ٹھاکرے کا کارٹون شیئر کرنے پر بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو شیو سینا کے کارکنوں نے اتنی بے رہمی سےمارا کہ ان کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔ سابق بحریہ کے افسر مدن شرما نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ آٹھ سے دس افراد نے مجھ پر حملہ کیا اور مار پیٹ کی۔

  • Share this:
شیو سینا کے کارکنوں کے ذریعے بحریہ کے افسرکو  بے رحمی سے پیٹنے پر کنگنا رانوت کا ردعمل، کہا۔شرمناک۔۔۔
ممبئی میں واٹس ایپ پر سی ایم ادھو ٹھاکرے کا کارٹون شیئر کرنے پر بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو شیو سینا کے کارکنوں نے اتنی بے رہمی سےمارا کہ ان کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔ سابق بحریہ کے افسر مدن شرما نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ آٹھ سے دس افراد نے مجھ پر حملہ کیا اور مار پیٹ کی۔

ممبئی میں بحریہ (Indian Navy) کے سابق افسر کی پٹائی کے معاملے میں 6 ملزمین کو ضمانت مل گئی ہے۔ کملیش کدم اوردیگر پانچ کو اس کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ سمتا نگرپولیس اسٹیشن سے ملزمین کو ضمانت ملی۔ وہیں اس معاملہ میں کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو شرمناک بتایا ہے۔خیال رہے کہ وہاٹس ایپ پر وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کا کارٹون شیئر کرنے کے معاملے میں بحریہ کے سابق افسر کو زدوکوب کیا گیا تھا۔ انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

مہاراشٹر (Maharashtra) میں وہاٹس ایپ (whatsapp) پر سی ایم ادھو ٹھاکرے کا کارٹون شیئر کرنے پر بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو شیو سینا (shiv sena) کے کارکنوں نے اتنی بے رحمی سے مارا کہ ان کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔




سابق بحریہ کے افسر مدن شرما نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ آٹھ سے دس افراد نے مجھ پر حملہ کیا اور مار پیٹ کی۔ اس سے پہلے کارٹون شیئر کرنے پر مجھے دھمکی بھی دی گئی تھی۔ انہوں نے اس حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی اس ملک کے لئے کام کیا ہے۔ ایسی حکومت کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے۔ ممبئی پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان تلخی بڑھتی جارہی ہے ۔ ایک طرف جہاں کنگنا رناوت شیوسینا اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر زبانی حملے کئے جارہی ہیں تو وہیں بی ایم سی نے اداکارہ کا ممبئی میں واقع آفس پر بلڈوزر چلادیا ہے۔ اس کے بعد بھی کنگنا رناوت کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ کنگنا رناوت کے خلاف اب مہاراشٹر حکومت کے تیور بھی سخت ہوگئے ہیں۔ مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ نے کنگنا کے خلاف ڈرگس معاملہ کی جانچ کا حکم دیدیا ہے ، جس کیلئے بنیاد بنایا گیا ہے ان کے ایکس بوائے فرینڈ ادھین سمن کے ایک پرانے انٹرویو کو ، جو انہوں نے ویب پورٹل کو دیا تھا ۔


Published by: sana Naeem
First published: Sep 12, 2020 05:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading