ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

 اسرائیل۔فلسطین  معاملے میں ٹرولرس پر بھڑکیں کنگنارانوت، بولیں، میں سبھی باپوں کی ماں ہوں بیٹے

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل (ISrael) کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ اب کنگنا نے ایک ویڈیو شیئر کرکے ایسے ٹرولرس کو پھٹکار لگائی ہے۔

  • Share this:
 اسرائیل۔فلسطین  معاملے میں ٹرولرس پر بھڑکیں کنگنارانوت، بولیں، میں سبھی باپوں کی ماں ہوں بیٹے
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل (ISrael) کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ اب کنگنا نے ایک ویڈیو شیئر کرکے ایسے ٹرولرس کو پھٹکار لگائی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut)  کا ٹویٹر اکاونٹ حال ہی میں معطل کردیا گیا ہے ، اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے خیالات شیئر کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لے رہی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل ۔ فلسطین palestine کے معاملہ میں سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت کی ہے ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے کنگنا کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل (ISrael) کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔ اب کنگنا نے ایک ویڈیو شیئر کرکے ایسے ٹرولرس کو پھٹکار لگائی ہے۔


کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرولرس کو پھٹکار لگاتے ہوئے لکھا ہے ، "جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اسرائیل کیسے بنا تھا۔ یہ ایک ناجائز قوم نہیں ہے۔ انہوں نے اسے انگریزوں سے واپس لیا اور مداخلت سے اسے حل کیا۔ اقوام متحدہ (اقوام متحدہ) ۔6 مسلم ممالک نے ان پر حملہ کیا۔ اس کے بعد سے  ہر حملے کے بعد  وہ اپنی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ قبضہ کر رہے ہیں کیونکہ جب ایسا ہوتا ہے تو آپ جنگ جیت جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جو یہاں رو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں کچھ نہیں جانتی بیٹا ، میں تمام باپوں کی ماں ہوں۔  اوقات میں رہ کر بات کرنا آگے سے "


Kangana Ranaut
اسی درمیان سابق آل رانڈر عرفان پٹھان نے کنگنا کو اس معاملہ پر جم کر سنایا ۔ @KanganaRanaut instagram


عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر منگل کو فلسطین کی حمایت کی تھی ۔ انہوں نے ساتھ ہی کگیسو ربادا کے ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے '#PrayforPalestine' لکھا تھا ۔ اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا میسیج شیئر کیا ۔ کنگنا نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ممبر اسمبلی دنیش چودھری کا ٹویٹ بھی شیئر کیا ۔



کنگنا رناوت نے فلسطین کے شہر غزہ پر اسرائیل کے سبھی فوجی حملوں کی تعریف کی اور اس کو شدت پسند اسلامی دہشت گرد کے خلاف لڑائی بتایا ۔ انہوں نے لوگوں کو اسرائیل سے کچھ سبق لینے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی مخالفت اور زبانی تنقید نہیں کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔

 




کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ جو لوگ سوچتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنا اور سخت تنقید سے دیا جانا چاہئے ، انہیں اسرائیل سے سیکھنا چاہئے ۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ شدپ پسند اسلامک ٹیررزم سے اپنے ملک اور لوگوں کو بچانا ہر ملک کا بنیادی حق ہے اور ہندوستان اس میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 18, 2021 11:57 AM IST