ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت کا بڑا انکشاف، جاوید اختر نے گھر بلاکر معافی مانگنے کا دیا تھا مشورہ، خود بتائی پوری کہانی

کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے بتایا کہ کس طرح جاوید اختر (Javed Akhtar) نے پہلی بار انہیں گھر پر بلایا اور دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔

  • Share this:
کنگنا رانوت کا بڑا انکشاف، جاوید اختر نے گھر بلاکر معافی مانگنے کا دیا تھا مشورہ، خود بتائی پوری کہانی
کنگنا رانوت کا بڑا انکشاف، جاوید اختر نے گھر بلاکر معافی مانگنے کا دیا تھا مشورہ

ممبئی: اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) گزشتہ کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد فلم انڈسٹری پر حملہ بولتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر نیپوٹی ازم کی بحث تیز ہوگئی تھی۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک اسٹیٹمنٹ (بیان) شیئر کرکے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ جو ہوا اس میں کچھ نیا نہیں ہے، جس طرح آج مہیش بھٹ سشانت  سنگھ راجپوت کے ذہنی تناو کا موازنہ پروین بابی سے کر رہے ہیں، ایسا ان کے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جب جاوید اختر نے انہیں گھر بلاکر معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔


کنگنا رانوت کی بہن رنگولی بھی اس واقعہ کے بارے میں انکشاف کرچکی ہیں۔ وہیں اب کنگنا رانوت نے بھی اس پر بات کی ہے۔ کنگنا رانوت کہتی ہیں کہ پہلی اور آخری بار جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور باتوں ہی باتوں میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے راکیش روشن سے معافی نہیں مانگی تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے اور اس کا خمیازہ کنگنا رانوت کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، اس لئے بہتر ہوگا کنگنا رانوت، روشن فیملی پر بات کرنے کی بجائے معافی مانگ لیں۔


کنگنا رانوت نے کہا کہ پہلی اور آخری بار جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور باتوں ہی باتوں میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے راکیش روشن سے معافی نہیں مانگی تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے۔
کنگنا رانوت نے کہا کہ پہلی اور آخری بار جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور باتوں ہی باتوں میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے راکیش روشن سے معافی نہیں مانگی تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے۔


کنگنا رانوت مزید کہتی ہیں کہ جس طرح کا یش راج کے ساتھ کانٹریکٹ (معاہدہ) تھا اور انہیں تنگ کیا گیا ٹھیک ویسے ہی ان کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔ آدتیہ نے انہیں فلم ’سلطان’ کے لئے اپروچ کیا تھا، لیکن منع کرنے پر آدتیہ نے انہیں فون کرکےکبھی کام نہ دینے کی بات کہتے ہوئے دھمکایا تھا۔ کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد انڈسٹری میں ان کے خلاف گروپ بازی ہونے لگی تھی اور ان کی لولائف (پیار کی زندگی) میں انہیں تنگ کیا گیا اور 6 کورٹ کیس کئے گئے اور انہیں جیل بھیجنے تک کی تیاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں بہت تناو تھا۔ لوگ کہتے تھے کہ کوئی ایسا ویسا قدم نہ اٹھا لینا۔
First published: Jun 19, 2020 10:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading