ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت کا بڑا انکشاف- ’بی جے پی نے آفرکیا تھا ٹکٹ، لیکن میں نےسیاست کےبارے میں کبھی نہیں سوچا’

کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) کی حمایت کرنے کو لے کر ٹرولرس کے نشانے پر ہیں، جسے لے کر اب اداکارہ نے ٹرولرس کو جواب دیا ہے۔

  • Share this:
کنگنا رانوت کا بڑا انکشاف- ’بی جے پی نے آفرکیا تھا ٹکٹ، لیکن میں نےسیاست کےبارے میں کبھی نہیں سوچا’
کنگنا رانوت کا بڑا انکشاف- ’بی جے پی نے آفرکیا تھا ٹکٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) گزشتہ کچھ دنوں سے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) معاملے میں اپنے بیانات کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ اداکارہ بالی ووڈ میں باہری لوگوں کو موقع نہ دینے اور اسٹار کڈس کو بڑھاوا دینے کو لے کر انڈسٹری کے کچھ بڑے اداکار، پروڈیوسرس اور فلم میکرس پر تنقید کر رہی ہیں۔ یہی نہیں اداکارہ نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) معاملے میں بیباکی سے اپی رائے رکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ لیکن، اس درمیان کنگنا رانوت، وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) کی حمایت کرنے کو لے کر ٹرولرس کے نشانے پر ہیں، جسے لے کر اب اداکارہ نے ٹرولرس کو جواب دیا ہے۔


کنگنا رانوت، وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے کو لے کر ٹرولرس کے نشانے پر ہیں، جسے لے کر اب اداکارہ نے ٹرولرس کو جواب دیا ہے۔
کنگنا رانوت، وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے کو لے کر ٹرولرس کے نشانے پر ہیں، جسے لے کر اب اداکارہ نے ٹرولرس کو جواب دیا ہے۔


کنگنا رانوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے پر ٹرول ہونے کو لے کر کہا- ’یہ ان لوگوں کے لئے جو سوچتے ہیں کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت اس لئے کرتی ہوں، کیونکہ میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں۔ میں ان سبھی لوگوں کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میرے دادا جی 15 سالوں تک کانگریس کے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ میرا گھر ہمیشہ سے ہی سیاست سے جڑا رہا ہے۔ میرا گھر سیاست میں اتنا مقبول ہے کہ گینگسٹر کے بعد مجھے ہر سال کانگریس سے آفر ملتے رہے ہیں’۔


 



 



اداکارہ کنگنا رانوت اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید لکھتی ہیں۔ ’فلم مانیکرنیکا کے بعد مجھے بی جے پی سے ٹکٹ آفر کیا گیا، لیکن میں اپنے کام سے پیار کرتی ہوں۔ اس لئے سیاست میں جانے کے بارے میں نہیں سوچا، تو جو لوگ مجھے یہ کہہ کر ٹرول کر رہے ہیں کہ میں سیاست میں جانا چاہتی ہوں، انہیں اب رک جانا چاہئے’۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے میں جانچ کر رہی ممبئی پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 15, 2020 09:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading