ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت نے عامر خان کے سیکولرازم پر اٹھایا سوال، شیئر کیا اداکار کا پرانا انٹرویو

عامر خان (Aamir Khan) اور ترکی کے صدر کی اہلیہ ایمن اردغان (Emine Erdogan) کی ملاقات کی تصویر وائرل ہوتےہی ہنگامہ مچ گیا۔ خاتون اول کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد عامر خان ٹرولرس نشانے پر آگئے ہیں۔

  • Share this:
کنگنا رانوت نے عامر خان کے سیکولرازم پر اٹھایا سوال، شیئر کیا اداکار کا پرانا انٹرویو
کنگنا رانوت نے عامر خان کے سیکولرازم پر اٹھایا سوال، شیئر کیا اداکار کا پرانا انٹرویو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ (Laal Singh Chaddha) کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں ہیں۔ اس دوران انہوں نے ترکی (Turkey) کے صدر طیب اردغان کی اہلیہ ایمن اردغان (Emine Erdogan) سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی تصویر وائرل ہوتے ہی ہنگامہ مچ گیا۔ خاتون اول ایمن اردغان کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد عامر خان نشانے پر آگئے ہیں۔ دراصل، گزشتہ دنوں آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے خلاف ترکی نے اپنا بیان دیا تھا۔


اب اداکارہ کنگنا رانوت کی ٹیم نے عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کرکے ان کے سیکولرازم پر تنقید کی ہے۔ اس ویڈیو میں عامر خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پوری سختی کے ساتھ اسلام پر عمل کرنے کی ہدایت دیں گے۔ دراصل، عامر خان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندو لڑخی سے شادی کرنے کے بعد انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔




بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا، ’ہندو+مسلم= مسلم یہ تو شدت پسند ہے، شادی کا نتیجہ صرف جین اور ثقافت کا مرکب نہیں ہے بلکہ مذہب کا بھی ہے۔ بچوں کو اللہ کی عبادت بھی سیکھائیں اور شری کرشن کی بھکتی بھی، یہ سیکولرازم ہے؟ عامر خان’۔

ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا رانوت کی ٹیم نے کہا، ’آپ تو سب سے زیادہ ٹولرینٹ تھے۔ آپ سب سے ہندوازم کے لئے انٹولرینٹ ہوگئے؟ ہندو ماوں کی اولادیں جن کی رگوں میں شری کرشن اور شری رام کا خون بہہ رہا ہے، سناتن دھرم، ہندوستانی ثقافت، یہاں کی تہذیب وثقافت جن کا ورثہ ہے، وہ صرف اور صرف اسلام کو فالو کریں گے، ایسا کیوں؟’۔

(کنگنا رانوت نے جس ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے، نیوز 18 اس کی صداقت کی تصدیق نہیں کرتا)
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 17, 2020 11:15 PM IST