کنگنا رناوت کے’Lock Upp‘ کو شیوم شرما کے طور پر ملا پہلا فائنلسٹ، پرنس کا رہا اہم رول
Lock Upp کے قیدی شیوم شرما اور پائل روہتگی۔
Lock Upp: ماضی میں پرنس نرولا اور پائل روہتگی کے درمیان ہونے والی لڑائی کا شو میں کافی چرچا ہوا تھا۔ پائل نے پرنس کے ساتھ لڑائی کے دوران شو میں اداکارہ نورا فتیحی کا نام کھینچ لیا تھا جس سے پرنس کافی ناراض ہوئے تھے۔
Lock Upp:کنگنا رناوت کا ریئلٹی شو 'لاک اپ' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کی لڑائی جھگڑوں کے علاوہ کنگنا کے لاک اپ سے ان کے درد بانٹنے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔ ادھر اب 'لاک اپ' میں فائنل کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ یہی نہیں اس شو کو پہلا فائنلسٹ بھی مل گیا ہے۔
دراصل کنگنا کے جیل ٹکٹ ٹو فائنل کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ تمام مقابلہ کرنے والوں نے ٹکٹ ٹو فائنل کے ٹاسک میں حصہ لیا۔ پائل روہتنگی فائنل ٹاسک کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئیں تھیں جبکہ پونم پانڈے بھی فائنل کے اس دوسرے ٹاسک میں باہر ہو گئیں۔ فائنل ٹاسک کا تیسرا دور دو قیدیوں شیوم شرما اور انجلی اروڑا کے درمیان ہوا۔ ٹاسک کے دوران شیوم شرما نے انجلی اروڑا کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ جیتا۔ ’ٹکٹ ٹو فینالے‘ کے ٹاسک میں ماری بازی
یعنی کنگنا کے جیل کے شیوم شرما پہلے فائنلسٹ قیدی بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مقابلہ کرنے والوں کے درمیان ابھی تک کشمکش جاری ہے۔ اس سے قبل انجلی اروڑہ نے ٹکٹ ٹو فائنل ٹاسک کے لیے منور فاروقی کو دھوکہ دیا تھا۔ سائشا شندے نے بھی اس سازش میں انجلی کا ساتھ دیا۔ تاہم، ان تمام چالوں کے باوجود، انجلی فائنل میں نہیں پہنچ سکی اور اسپِلٹس ولا کے سابق کھلاڑی شیوم نے بازی مارلی۔
شیوم شرما کی اس جیت میں اہم رول پرنس نرولا کا رہا ہے جنہوں نے یکطرفہ طور پر شروع سے ہی شیوم شرما کو سپورٹ کیا تھا، یہی وجہ رہی کہ پورے ٹاسک کے دوران شیوم پوری طرح سے محفوظ رہے ورنہ ان کا یہ فینالے کا ٹکٹ کبھی کا کٹ چکا ہوتا۔
بتا دیں کہ ماضی میں پرنس نرولا اور پائل روہتگی کے درمیان ہونے والی لڑائی کا شو میں کافی چرچا ہوا تھا۔ پائل نے پرنس کے ساتھ لڑائی کے دوران شو میں اداکارہ نورا فتیحی کا نام کھینچ لیا تھا جس سے پرنس کافی ناراض ہوئے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔