ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت کا سشانت سنگھ راجپوت پر بڑا بیان، بولیں- خود کشی نہیں، منصوبہ بند قتل ہوا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی ٹیم کی طرف سے ٹوئٹر پر ڈالے گئے ایک ویڈیو میں کنگنا رانوت نے فلم انڈسٹری کے لوگوں پر نشانہ سادھتے ہوئے یہاں تک کہا کہ یہ کوئی خود کشی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل (پلان مرڈر) ہے۔

  • Share this:
کنگنا رانوت کا سشانت سنگھ راجپوت پر بڑا بیان، بولیں- خود کشی نہیں، منصوبہ بند قتل ہوا
کنگنا رانوت نے کہا کہ پہلی اور آخری بار جاوید اختر نے انہیں گھر بلایا تھا اور باتوں ہی باتوں میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے راکیش روشن سے معافی نہیں مانگی تو انہیں نقصان ہوسکتا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کا سشانت سنگھ راجپوت (Kangana Ranaut) کی خود کشی کو لے کر فلم انڈسٹری پر غصہ پھوٹا ہے۔ کنگنا رانوت نے ان سبھی لوگوں پر زبردست حملہ کیا ہے، جو سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کو کائرانہ قدم بتا رہے ہیں۔ جنہوں نے بھی سشانت سنگھ کی خود کشی کو نشے وغیرہ سے جوڑ کر دیکھا، ان سبھی کو کنگنا رانوت نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کنگنا رانوت کی ٹیم کی طرف سے ٹوئٹر پر ڈالے گئے ایک ویڈیو میں کنگنا رانوت نے فلم انڈسٹری کے لوگوں پر نشانہ سادھتے ہوئے یہاں تک کہا کہ یہ کوئی خود کشی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل (پلان مرڈر) ہے۔


کنگنا رانوت نے کہا، ’سشانت سنگھ راجپوت کئی انٹرویوزمیں یہ کہہ چکے تھے کہ انہیں انڈسٹری اپنا نہیں رہی ہے۔ جبکہ وہ مسلسل اچھی فلمیں کر رہے تھے’۔ کنگنا رانوت نے یہ بھی کہا، ’سشانت سنگھ راجپوت کی پہلی فلم (کائے پوچے) کو فلم انڈسٹری کے لوگوں نے عزت نہیں دی۔ اس کے بعد ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری’ یا ’چھچھورے’ کو بھی ویسا احترام نہیں دیا گیا، جیسا اسے ملنا چاہئے۔ جبکہ ’گلی بوائے’ جیسی واحیات فلم کو اتنے سارے ایوارڈ دیئے گئے’۔




سشانت سنگھ کے کام کو اہمیت نہیں دیتے تھے انڈسٹری کے لوگ

کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو اس انڈسٹری کے لوگوں نے سات سالوں کے کیریئر میں وہ منظوری نہیں دی، جس کے وہ حقدار تھے۔ کنگنا رانوت نے یہ الزام بھی لگایا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی نہیں کی بلکہ اس کا ایک منصوبہ بند قتل ہو ا ہے۔ کیونکہ آج لوگ مجھے بھی ایسے پیغام دے رہے ہیں کہ بہت مشکل وقت چل رہا ہے کہ تم کوئی ایسا ویسا قدم مت اٹھا لینا۔ آخر اس طرح کے پیغام کا کیا مطلب ہے۔ کیوں میرے دماغ میں خود کشی (سوسائڈ) کر لینے جیسی بات ڈالی جارہی ہے’۔

سنجے دت سے متعلق کہی یہ بات

کنگنا رانوت نے الزام لگایا کہ بہت سے لوگوں کو سنجے دت کا ایڈکشن کیوٹ لگتا ہے جبکہ انڈسٹری میں باہر سے آئے لوگوں کو لے کر کہانیاں بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ آخر کیوں ان کے نام پر 6 کیس درج کرائے گئے تاکہ وہ پریشان رہیں۔

 



واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار اپنے گھر میں پھندے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ اس کے بعد کنگنا رانوت نے جس طرف اشارہ کیا ہے، اسی طرف سیاسی لیڈر سنجے نروپم نے بھی سوال پوچھا تھا کہ آخر کیوں ’چھچھورے’ کے بعد سے سشانت سنگھ راجپوت سے سات فلمیں چھین لی گئی تھیں؟ انہوں نے فلم انڈسٹری کی بے رحمی کو لے کر سوال اٹھایا تھا۔
First published: Jun 15, 2020 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading