ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے ڈپریشن پر کنگنا نے کیا طنز! کہہ ڈالی بیحد ہی بڑی بات

کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے رد عمل کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ عامر خان (Aamir Khan) اور رینا کی طلاق کو ایرا خان (Ira Khan) کے ڈپریشن کا ذمہ دار ٹھہرارہی ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے پنگا گرل ڈپریشن کے مسئلے پر ادکارہ دپیکا پاڈوکون کو بھی نشانے پر لے چکی ہیں۔

  • Share this:
اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے ڈپریشن پر کنگنا نے کیا طنز! کہہ ڈالی بیحد ہی بڑی بات
کنگنا نے ایرا خان کے ڈُریشن میں ہونے کی بتائی یہ بڑی وجہ

ممبئی۔ ڈپریشن ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر لوگ کافی چرچا کر رہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد لوگ ایک بار پھر اس موضوع کے بارے میں سنجیدہ ہوگئے اور اپنی پریشانیوں کو لوگوں کے سامنے کھل کر رکھنے لگے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan)  کی بیٹی ایرا خان  (Ira Khan)  نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ڈپریشن میں ہونے کی بات کہی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سب حیران ہیں۔ اس ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut)  نے طنز کرتے ہوئے ایک بڑی بات کہہ ڈالی ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ   کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے ٹویٹ کیا اور لکھا- '16 سال کی عمر میں میں مار پیٹ کا سامنا کر رہی تھی،  اکیلے اپنی بہن کا خیال رکھ رہی تھی، جو تیزاب سے جل گئی تھی۔ ڈُریشن کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں ، لیکن عام طور پر یہ ٹوٹے ہوئے خاندان کے بچوں کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے ، ٹریڈیشنل فیملی سسٹم (traditional family system) بہت ضروری ہوتا ہے۔




کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے رد عمل کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ عامر خان  (Aamir Khan)  اور رینا کی طلاق کو ایرا خان  (Ira Khan) کے ڈپریشن کا ذمہ دار ٹھہرارہی ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے پنگا گرل  ڈپریشن کے مسئلے پر ادکارہ دپیکا پاڈوکون کو بھی نشانے پر لے چکی ہیں۔

در اصل عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ یہی نہیں لوگ اس ویڈیو کو لیکر ایرا خان کی جم کر تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایرا خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے ڈپریشن میں ہیں اور ڈاٹر کو دکھا رہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی وضح کیا کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ ایرا خان آگے کہتی ہیں کہ وہ گزشتہ کافی وقت سے مینٹل ہیلتھ پر کچھ کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں۔




اس ویڈیو کے ذریعے ایرا خان نے کہا کہ وہ سبھی کو اپنی زندگی کے اس سفر پر لے جانا چاہتی ہیں جہاں پر وہ ڈپریشن سے ایک جنگ لڑ رہی ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں وی ایک سوال چھوڑ جاتی ہیں، " میرے پاس سب کچھ ہے، پھر میں ڈپریسڈ کیوں ہوں ؟" اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایرا خٓن نے کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'بہت کچھ چل رہا ہے، بہت سارے لوگوں کے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ چیزیں واقعی میں الجھی اور تناؤ سے بھری ہیں، آسان اور ٹھیک ہے لیکن ٹھیک نہیں ہے۔ یہ زندگی ہے'۔

عالمی مینٹل ہیلتھ ڈے (World Mental Health Day) پر بالی ووڈ کے قدآور اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے (World Mental Health Day) پر دماغی اور ذہنی صحت پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اپنی باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 14, 2020 12:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading