Viral Video:دیکھیں، اپنی شادی کے لئے کیسا لڑکا ڈھونڈ رہی ہیں کنگنا،آپ کی بھی لگ سکتی ہے لاٹری
کنگنا رناوت شادی کے لئے ڈھونڈ رہی ہیں ایسا لڑکا۔ (Photo : @kanganaranaut/Instagram)
کپل کے سوالات شادی کے حوالے سے کنگنا کی پسند سے متعلق ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر شدید تبصرے کر رہے ہیں۔ اس وائرل ویڈیو کو کپل شرما کے فین پیج نے تین دن پہلے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
Kangana Ranaut Marriage:بالی ووڈ کی 'دھاکڑ' اداکارہ کنگنا رناوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں کنگنا بتا رہی ہیں کہ وہ شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہتی ہیں۔ ویڈیو کامیڈین کپل شرما کے شو کی ہے۔ کپل شرما کنگنا سے شادی کے بارے میں جو بھی سوال پوچھتے ہیں، کنگنا ان کا جواب بے باکی سے دیتی ہیں۔
کپل کے سوالات شادی کے حوالے سے کنگنا کی پسند سے متعلق ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر شدید تبصرے کر رہے ہیں۔ اس وائرل ویڈیو کو کپل شرما کے فین پیج نے تین دن پہلے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک کافی لوگ دیکھ چکے ہیں۔ تقریباً 30,000 لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں کپل شرما کنگنا سے پوچھتے ہیں کہ اگر آپ حقیقی زندگی میں شادی کے لیے لڑکے کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں تو اسے کیسا ہونا چاہیے۔ بولنے والا یا خاموش رہنے والا؟ کنگنا نے جواب دیا، خاموش رہنے والا۔ کیوں کہ بولنا مجھے پسند ہے۔ کنگنا کا جواب سن کر حاضرین ہنسنے لگے۔
کپل اگلا سوال پوچھتے ہیں کہ جم جانے والا یا یوگا کرنے والا۔ کنگنا کہتی ہیں یوگا والا۔ کپل مزید پوچھتے ہیں، خرچہ کرنے والا یا کنجوس، تو کنگنا کہتی ہیں کنجوس۔ اس پر کپل نے پوچھا کیوں؟کنگنا کہتی ہیں کیونکہ خرچہ مجھے کرنا پڑے گا۔ اس پر کپل کہتے ہیں کہ یہ تھوڑی ہوتا ہے، وہ بھی کما سکتا ہے۔ کنگنا نے کہا، بالکل وہ بھی کمائے گا۔
کپل کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ کو کسی بے روزگار سے پیار ہو جائے تو کیا ہوگا؟ اس پر کنگنا کہتی ہیں میں ویلے (بے روزگار) سے کیوں پیار کروں گی؟ کپل جو آخری سوال پوچھتے ہیں کہ لڑکا فیملی مین ہونا چاہیے یا پارٹی لوور۔ اس پر کنگنا فیملی مین کو اہمیت دیتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔