ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Kangana Ranaut vs Shiv Sena: ممبئی پہنچیں کنگنا رانوت، ایئر پورٹ پر شیو سینکوں نے دکھائے کالے جھنڈے

کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) منالی سے سیدھے ممبئی پہنچنے والی ہیں۔ کرنی سینا سے لے کر آرپی آئی (RPI) تک کے لوگ یہاں نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں شیو سینا (Shiv Sena) کے سینکڑوں کارکنان نے ایئر پورٹ پہنچ کر کالے جھنڈے دکھائے۔

  • Share this:
Kangana Ranaut vs Shiv Sena: ممبئی پہنچیں کنگنا رانوت، ایئر پورٹ پر شیو سینکوں نے دکھائے کالے جھنڈے
ممبئی پہنچیں کنگنا رانوت، ایئر پورٹ پر شیو سینکوں نے دکھائے کالے جھنڈے

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) منالی سے سیدھے ممبئی پہنچنے والی ہیں۔ کنگنا رانوت کو Y+ سیکورٹی کے درمیان ممبئی لایا گیا ہے اور سخت سیکورٹی کے درمیان ممبئی پہنچی کنگنا رانوت کو سیدھے ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ کے ساتھ ممبئ پہنچایا گیا ہے، لیکن اس درمیان ایئر پورٹ پر کافی بھیڑ جمع ہوچکی ہے۔ کرنی سینا سے لے کر آرپی آئی تک کے لوگ یہاں نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں شیو (Shiv Sena) کے سینکڑوں کارکنان بھی ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ٹی-2 ٹرمنل کے گیٹ کےباہر زبردست بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ شیو سینا کے لوگوں نے کنگنا رانوت کو ایئر پورٹ پر کالے جھنڈے دکھائے ہین۔ اس درمیان تازہ خبر آرہی ہے کہ ایئر پورٹ پر پولیس کو ایک لاوارث بیگ ملا ہے، جس کی جانچ کے لئے بم اسکواڈ کو بلایا گیا ہے۔




واضح رہے کہ کنگنا رانوت کے پہنچنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی بی ایم سی نے کنگنا رانوت کے پالی ہل واقع دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے کچھ غیر قانونی حصوں کو توڑ دیا ہے۔

کنگنا رانوت کا یہ دفتر اسی سال جنوری میں 48 کروڑ روپئے کی قیمت سے بن کر تیار ہوا ہے، جس پر اچانک ایک دن پہلے بی ایم سی افسران نے ایک نوٹس چسپا کردیا۔ کنگنا رانوت کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا اور 24 گھنٹے مکمل ہوتے ہی بی ایم سی نے توڑ پھوڑ کی کارروائی شروع کردی ہے۔


واضح رہے کہ ممبئی کا موازنہ پی اوکے سے کرنے کے سبب برسراقتدار شیو سینا ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ شیو سینا کی خواتین کارکنان کے احتجاج کے سامنے آئے ایک ویڈیو میں کنگنا رانوت کی تصویر کو چپل مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی شیو سینا کے چیف ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بھی کنگنا رانوت کو ممبئی نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading