உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی کی دنیا کو لگا بڑا صدمہ، اس اداکارہ کی موت سے سنیما کی دنیا میں مچی سنسنی، کمرے میں اس حالت میں ملی لاش اور۔۔۔

    تین صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ میں 27 ، 28 اور 30 ​​ستمبر کی تاریخیں ڈلی ہوئی ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سوجانیا نے تین دن پہلے خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔

    تین صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ میں 27 ، 28 اور 30 ​​ستمبر کی تاریخیں ڈلی ہوئی ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سوجانیا نے تین دن پہلے خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔

    تین صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ میں 27 ، 28 اور 30 ​​ستمبر کی تاریخیں ڈلی ہوئی ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سوجانیا نے تین دن پہلے خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: انٹرٹینمنٹ دنیا سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ کنڑ ٹیلی ویژن اداکارہ سوجنیا (Kannada television actress Soujanya) نے پھانسی لگاکر خودکشی (suicide) کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بنگلورو کے کمبل گوڈو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس کی ٹانگ پر ٹیٹو کا نشان ہے۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اداکارہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کی خودکشی کی وجہ معلوم ہو سکے۔ پولیس سوجنیا کے خاندان اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کو ایک سوسائڈ نوٹ شہب برآمد ہوا ہے۔ نوٹ میں لکھا ہے کہ اداکارہ اس قدم کے لیے کسی اور کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتی اور وہ صرف اس کے لیے ذمہ دار ہیں۔ اداکارہ نے نوٹ میں اپنے والدین سے معافی بھی مانگی ہے۔ نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اسے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ ذہنی طور پر پریشان تھیں۔ نوٹ میں بھی لکھا ہے کہ زندگی میں انہوں نے جو کچھ جھیلا تھا اس سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھیں۔ انہوں نے نوٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی مدد کی تھی۔


      تین صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ میں 27 ، 28 اور 30 ​​ستمبر کی تاریخیں ڈلی ہوئی ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سوجانیا نے تین دن پہلے خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔ اداکارہ اور کنڑ ٹی وی کی دنیا کے قریبی لوگ ان کی اس طرح کی موت کی خبر سے حیران ہیں۔ آج تک نے اداکارہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سوجانیا ٹی وی انڈسٹری میں چل رہے مسائل کی وجہ سے پریشان تھیں۔ سوجانیا نے کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: