உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Swati Sathish Surgery:کنڑ ایکٹریس سواتی ستیش کو سرجری کرانا پڑا مہنگا، غلط سرجری سے بگڑ گیا پورا چہرہ

    کنڑ اداکارہ سواتی کی ہوئی خراب سرجری تو بگڑ گیا پورا چہرہ۔

    کنڑ اداکارہ سواتی کی ہوئی خراب سرجری تو بگڑ گیا پورا چہرہ۔

    Swati Sathish Surgery: سرجری کے دوران چہرے کے خراب ہونے کی یہ پہلی خبر نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات اس قسم کی سرجری کا شکار ہو چکی ہیں۔

    • Share this:
      Swati Sathish Root Canal Surgery:فلم اور ٹی وی ستاروں کے درمیان چہرے کی سرجری عام ہے۔ لیکن ہر بار یہ کامیاب نہیں ہوتی اور بعد میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ سواتی ستیش (Swati Sathish) کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ کنڑ اداکارہ سواتی ستیش(Kannada actress Swati Sathish) کا چہرہ بھی غلط سرجری کی وجہ سے پوری طرح بگڑ گیا ہے جس کے بعد انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ نے روٹ کینال سرجری (Root Canal Surgery) کروائی تھی جس کے غلط علاج کے باعث ان کا چہرہ خراب ہوگیا۔

      اداکارہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ ان کا چہرہ پوری طرح سوجا ہوا ہے۔ دائیں طرف، گال سے ہونٹ تک بہت زیادہ سوجن دکھائی دے رہی ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ نے بنگلور میں روٹ کینال کی سرجری کروائی تھی جس کے فوراً بعد ان کے چہرے پر سوجن پیدا ہوگئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوجے ہوئے چہرے میں کافی درد ہے۔ بگڑے ہوئے چہرے کے ساتھ ان کے لیے گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

      اداکارہ کا کہنا ہے کہ بنگلور میں ان کا علاج غلط کیا گیا اور انہیں علاج کے حوالے سے ادھوری معلومات اور ادویات دی گئیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ خراب ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق سرجری کے دوران انہیں بے ہوشی کی جگہ سیلیسیلک ایسڈ دیا گیا تھا جس کا پتہ اس وقت ہوا جب سواتی علاج کے لیے دوسرے اسپتال پہنچیں۔ اس وقت ان کا علاج دوسرے اسپتال میں جاری ہے اور ان کے چہرے میں بہتری آرہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushant Singh Rajput Biography:معصوم مسکراہٹ،شرارتی آنکھیں اوردلکش اداکاری،ایسے تھے سشانت

      یہ بھی پڑھیں:
      Father's Day 2022:یوم والد کے موقع پر بومن ایرانی نے والد کو لے کر شیئر کی یہ نظم

      سرجری کے دوران چہرے کے خراب ہونے کی یہ پہلی خبر نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات اس قسم کی سرجری کا شکار ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ماہ کنڑ کی معروف ٹی وی اداکارہ چیتنا راج کی موت بھی پلاسٹک سرجری میں ناکامی کے باعث ہوگئی تھی۔ چیتنا کی عمر صرف 21 سال تھی، انہوں نے بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں چکنائی سے پاک کاسمیٹک سرجری کروائی، جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: