ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنڑ فلمیں اب پاکستان میں بھی دھوم مچا رہی ہیں، KGF کے بعد ایک اور فلم ریلیز

پاکستان میں بالی ووڈ کی فلمیں ریلیز ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن پہلی مرتبہ کسی کنڑ فلم کو اردو میں منتقل کرتے ہوئے سنیما گھر میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس پر کنڑا فلم انڈسٹری سینڈل ووڈ میں خوب گپ شپ ہورہی ہے۔

  • Share this:
کنڑ فلمیں اب پاکستان میں بھی دھوم مچا رہی ہیں، KGF کے بعد ایک اور فلم ریلیز
کنڑ فلمیں اب پاکستان میں بھی دھوم مچا رہی ہیں، KGF کے بعد ایک اور فلم ریلیز

بنگلورو۔ سینڈل ووڈ کے نام سے مشہور کنڑ فلمی دنیا کے اب پاکستان میں بھی چرچے ہیں۔ جی ہاں کنڑ کی مشہور فلم KGF کے بعد ایک اور فلم پاکستان کے کراچی شہر کے سنیما گھر میں ریلیز ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ کنڑ کے سوپر اسٹار درشن کی فلم "ایراوت" کے کٹ آوٹس  پاکستان کے ایک سنیما گھر میں دکھائی دئے ہیں۔ یہاں فلم ایراوت کو اردو زبان میں ڈب کرتے ہوئے گینگسٹر کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے۔ بنگلورو میں ایراوت فلم کے ہدایت کار اے پی ارجن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔


پاکستان میں بالی ووڈ کی فلمیں ریلیز ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن پہلی مرتبہ کسی کنڑ فلم کو اردو میں منتقل کرتے ہوئے سنیما گھر میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس پر کنڑا فلم انڈسٹری  سینڈل ووڈ میں خوب گپ شپ ہورہی ہے۔ بنگلورو میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے ایراوت فلم کے ہدایت کار اے پی ارجن نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا میں پاکستان کے ایک سنیما گھر کی تصویریں دیکھیں جہاں انکی ہدایت میں بنی فلم ایراوت کو گینگسٹر کے نام سے اردو ورژن میں دکھایا جارہا ہے۔ اے پی ارجن نے کہا کہ یہ فلم پاکستان کے کراچی کے ایک سنیما گھر میں ریلیز ہوئی ہے۔ لیکن کب ریلیز ہوئی، کیسے ریلیز ہوئی اس کی کوئی جانکاری اب تک انہیں حاصل نہیں ہوئی ہے۔


اے پی  ارجن نے کہا کہ اس سے قبل اداکار یش کی مشہور کنڑ فلم KGF کا ہندی ورژن پاکستان میں ریلیز ہوا ہے۔ ایراوت فلم جو 2015 میں بنی، اس فلم کا اردو ورژن پاکستان میں منظر عام پر آیا ہے۔ اے پی ارجن نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی کنڑ فلم ہے جو اردو میں منتقل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایراوت فلم کے ہندی ورژن کو اردو میں منتقل کرتے ہوئے پاکستان میں پیش کیا گیا ہے۔


مسٹر ایراوت فلم میں کنڑی زبان کے مشہور ایکٹر درشن نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی راوٹیلا اس فلم کی ہیروئین ہیں۔ فلم کے ہیرو درشن جو اس فلم میں اے سی پی ایراوت کے نام سے جانے گئے ہیں، ایک پولیس افسر کا کردار ادا کئے ہوئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں کرپشن، بدعنوانی، چند پولیس افسروں کے کالے کرتوتوں سے تنگ آکر پیشہ سے کسان درشن، پولیس فورس جوائن کرلیتے ہیں اور ایک ایماندار اور بے باک پولیس افسر کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اسطرح یہ ایک زبردست ایکشن موئی ہے۔

ایراوت کے بعد 2018 میں ریلیز ہوئی فلم KGF ( کولار گولڈ فیلڈ) سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ مشہور اداکار یش کی اس فلم کا ہندی ورژن بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ ایراوت فلم کے ڈائریکٹر اے پی ارجن نے کہا کہ کے جی ایف کے بعد کنڑ کی یہ دوسری فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گینگسٹر کے نام سے پاکستان کے ایک سنیما گھر میں پیش کی گئی فلم کے سلسلے میں وہ مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 18, 2020 11:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading