Shocking: وزن کم کرنے کی کوشش میں اس اداکارہ ہوگئی موت، کافی کم عمر میں دنیا کو کہا الوداع
chethana raj Death: کنڑ ٹی وی انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر آرہی ہے کہ مشہور ٹی وی اداکارہ چیتنا راج کی موت ہوگئی ہے ۔ وہ 21 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں۔ انہوں نے بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔
chethana raj Death: کنڑ ٹی وی انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر آرہی ہے کہ مشہور ٹی وی اداکارہ چیتنا راج کی موت ہوگئی ہے ۔ وہ 21 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں۔ انہوں نے بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔
بنگلورو: کنڑ ٹی وی انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر آرہی ہے کہ مشہور ٹی وی اداکارہ چیتنا راج کی موت ہوگئی ہے ۔ وہ 21 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں۔ انہوں نے بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اداکارہ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے یہ پلاسٹک سرجری کروائی تھی اور اس کی وجہ سے کسی غلطی کی وجہ سے دوسرے دن انہیں پھیپھڑوں سے متعلق پریشانی ہونے لگی، جس کے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کی مانیں تو چیتنا کے والدین کو اس سرجری کا علم نہیں تھا۔ اداکارہ نے اس بارے میں ان کے ساتھ کوئی جانکاری شیئر نہیں کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اکیلی دوستوں کے ساتھ سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں، لیکن یہ سرجری انھیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے کافی مہنگی ثابت ہوئی۔
رپورٹس میں اداکارہ کو لے کر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سرجری کے بعد چیتنا کے جسم میں کچھ کمپلیکیشنز ہونے لگی اور ان کے پھیپھڑوں میں فلوئڈ جمع ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے چیتنا کی موت ہوگئی۔ وہیں اداکارہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے ۔
اداکارہ چیتنا کی موت پر ان کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جانکاری دی ۔ ان کے چچا کا کہنا ہے کہ 'وہ ان کے چھوٹے بھائی کی بیٹی تھی اور کنڑ ٹی وی سیریل میں کام کرتی تھی۔ اس کو کسی نے بتایا کہ وہ موٹی لگ رہی ہے، تو اس کو لگا کہ اسے اپنا وزن کم کرنا چاہئے، پھر وہ اپنی بڑھتی ہوئی چربی کو کم کرنے کے لیے شیٹی اسپتال پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں آئی سی یو نہیں تھا اور سرجری کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے لگا ۔ اس کے بعد اداکارہ کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ لیکن اس نے دوسرے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا اور ڈاکٹروں نے بھی اسے مردہ قرار دے دیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔