உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kapil Sharma پر جلد بننے والی ہے بائیوپک، ’فوکرے‘ فیم مرگدیپ سنگھ لامبا کریں گے ڈائریکٹ

    کپل شرما پر بننے جارہی ہے فلم۔ تصویر : Instagram @kapilsharma

    کپل شرما پر بننے جارہی ہے فلم۔ تصویر : Instagram @kapilsharma

    کافی عرصے سے کپل شرما کی بائیوپک کے بارے میں بحث جاری تھی لیکن کسی بھی طرح کی کوئی تصدیق شدہ نیوز سامنے نہیں آرہی تھی لیکن اب یہ پوری طرح سے کنفرم ہوگیا ہے کہ کپل شرما کی بائیوپک بننے جارہی ہے۔ اس فلم کے آنے کے بعد شائقین کو کپل شرما کا ایک اور نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔

    • Share this:
      ممبئی: ڈائریکٹر مرگدیپ سنگھ لامبا(Mrigdeep Singh Lamba) جو اس وقت فوکرے3 (Fukrey 3)پر کام کررہے ہیں، جمعہ کو فیمس کامیڈین کپل شرما (Kapil Sharma) پر ایک بائیوپک بنانے کو لے کر اناونسمنٹ کی ہے۔ وہ ہی اس فلم کو ڈائریکٹ بھی کریں گے۔ فلم کا نام ’فنکار‘ ہوگا۔ پروڈیوسر مہاویر جین نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم کامیڈی کنگ کی زندگی پر مبنی ہوگی اور اسے لائیکا پروڈکشنس کے تحت بنایا جائے گا۔ کپل شرما کسی تعریف کے محتاج نہیں ہے۔ وہ طویل عرصے سے شائقین کا دل جیت رہے ہیں۔ ان کا شو ’دا کپل شرما شو‘ کافی پاپولر ہے اور پچھلے سال اس نے اپنے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کی ہے۔

      کافی عرصے سے کپل شرما کی بائیوپک کے بارے میں بحث جاری تھی لیکن کسی بھی طرح کی کوئی تصدیق شدہ نیوز سامنے نہیں آرہی تھی لیکن اب یہ پوری طرح سے کنفرم ہوگیا ہے کہ کپل شرما کی بائیوپک بننے جارہی ہے۔ اس فلم کے آنے کے بعد شائقین کو کپل شرما کا ایک اور نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔ ایسی امید کی جارہی ہے کہ اس فلم میں کپل شرما کے جنم سے لے کر ابھی تک کی جرنی کو اس فلم کے ذریعے دکھایا جائے گا۔

      کپل شرما پر بننے والی ہے بائیوپک
      مرگدیپ سنگھ لامبا نے کہا کہ، ’شائقین کے لئے ہندوستان کے سب سے پیارے فنکار کپل شرما کی کہانی لانے کے لئے پرتجسس ہوں۔‘‘ مہاویر جین نے کہا کہ، ’’کپل شرما کے تعاون سے اربوں لوگوں کو ڈوپامائن کی روز خوراک ملتی ہے۔ ہم سبھی کو پیار، زندگی اور ہنسی چاہیے۔ ہمیں کامیڈی سوپر اسٹار کپل شرما کی ان کہی کہانی کو بڑے پردے پر پیش کرنے پر فخر ہے۔‘‘

      نیٹ فلکس پر بھی آنے والے ہیں کپل شرما
      کپل شرما جلد ہی نیٹ فلکس پر بھی آنے والے ہیں۔ انہوں نے تیزر کو کپل شرما کے نام سے شیئرکیا تھا: ’آئی ایم ناٹ ڈن اسٹل۔‘ وہ اپنے زندگی اور کئی دوسرے موضوع پر مزیدار قصوں کے ساتھ شائقین کو محظوط کرتے نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: