உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    A Tribute To Mohammed Rafi :کپل شرما نے انوکھے انداز میں’رفیع صاحب‘ کو پیش کیا خراج، ویڈیو ہوا وائرل

    کپل شرما نے سنگر مرحوم محمد رفیع صاحب کو پیش کیا خراج۔

    کپل شرما نے سنگر مرحوم محمد رفیع صاحب کو پیش کیا خراج۔

    A Tribute To Mohammed Rafi: کپل شرما ان دنوں اپنے پاپولر ٹاک شو دا کپل شرما شو کے تیسرے سیزن کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ حال ہی میں شو کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      A Tribute To Mohammed Rafi:معروف کامیڈین کپل شرما ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ جہاں کپل شرما نے ملبورن شو کے دوران ہندی سینما کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو خراج پیش کیا ہے۔ کپل نے رفیع صاحب کی جانب سے گائے گئے گانے ’شباب پے میں ذرا سبھی شراب پھینکوں گا، کسی حسیں کی طرف یہ گلاب پھینکوں گا‘ گا کر انہیں خراج پیش کیا ہے۔

      گانا گانے کے بعد کپل نے اسٹیج سے ہی کہا’زوردار تالیاں ہوجائیں، ہمارے امرتسر کے رفیع صاحب کے لئے‘۔ بتادیں یہ گانا فلم ’امر اکبر انتھونی‘ کا ہے۔ جسے مجروح سلطان پوری نے لکھا تھا اور رفیع صاحب نے اپنی آواز دی تھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)





      کپل شرما نے لگائی اکشے کمار کی فلموں کو نظر
      کپل شرما ان دنوں اپنے پاپولر ٹاک شو دا کپل شرما شو کے تیسرے سیزن کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ حال ہی میں شو کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے۔ ابھی حال ہی میں کپل شرما کے گھر مین اکشے کمار اور رکول پریت نظر آئے تھے، جہاں اکشے، کپل پر طنز کرتے نظر آئے۔ اکشے نے کہا کہ ’یہ آدمی اتنی نظر لگاتا ہے سب چیزوں پر، دیکھوں اس نے میرے پیسوں پر، فلموں کو نظر لگادی۔ اب میری فلمیں نہیں چل رہی ہیں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)





      یہ بھی پڑھیں:

      ’کٹھ پُتلی‘سے پہلے دماغ کو ہلا کر رکھ دے گی یہ5بالی ووڈ سیریل کلر کی کہانیاں

      یہ بھی پڑھیں:
      بیٹی کواداکارہ بنانے کیلئےShivangi Joshiکی ماں نے جھیلی مشکلیں،لوگ کہتے تھے ایسی باتیں

      کپل شرما شو کے تیسرے سیزن میں نہیں نظر آئے کرشنا
      10 ستمبر سے شو کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس نئے سیزن میں ہمیں کپل کے شو میں نئے کردار بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ سرشٹی روڑے، گورو دوبے، شری کانت مکسی، اور سدھارتھ ساگر نظرآئیں گے۔ حالانکہ کرشنا ابھیشک شو سے غائب ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: