உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Karan Johar Big Announcement: آرین خان، خوشی کپور، ابراہیم کس کو لانچ کرنے جارہے ہیں کرن جوہر؟ جلد ہوگا اعلان

    آج کرن جوہر کریں گے تین نئے ٹیلنٹ کو لانچ کرنے کا اعلان۔

    آج کرن جوہر کریں گے تین نئے ٹیلنٹ کو لانچ کرنے کا اعلان۔

    Karan Johar Big Announcement:کرن جوہر نے عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون، تارا ستاریا اور اننیا پانڈے کو لانچ کیا۔ آج کل سوشل میڈیا پر ہر ایک کی فین فالوونگ زبردست ہے۔ تمام فلمی دنیا میں ایک چمکتا ہوا ستارہ بھی ہیں۔ انہوں نے کئی بڑی ہٹ فلمیں بھی دیں۔ کنگنا رناوت نے بھی اسی بات کو لے کر کرن جوہر پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی:فلمساز کرن جوہر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہنے لگے ہیں۔ وہ ایک کے بعد ایک اپنے نئے پروجیکٹس کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرن نے مداحوں کو ایک اور بڑا سرپرائز دیا ہے۔ کرن نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ آج یعنی 3 مارچ کو وہ تین نئے ٹیلنٹ کو لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ کرن کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوری بعد مداحوں کے تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ آخر اس بار کرن کس اسٹار کڈ کو لانچ کریں گے۔

      کرن کریں گے تین نئے ٹیلنٹ لانچ
      جب سے کرن نے تین نئے ٹیلنٹ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ یوزرس کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ایک صارف نے پوچھا کہ اب آپ کس اسٹار کڈ کو لانچ کریں گے؟ ایک اور یوزر نے لکھا کہ ’اس ویڈیو میں نظر آنے والے تمام اداکار یا تو بالی ووڈ یا بالی ووڈ فیملی سے ہیں، بالی ووڈ فیملی سے آگے بھی دیکھیں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ملک میں کتنا ٹیلنٹ ہے‘۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Karan Johar (@karanjohar)





      بہت سے صارفین پوچھتے ہیں کہ کیا آپ آریان خان کو لانچ کر رہے ہیں؟ یا سیف کے بیٹے ابراہیم علی خان؟ ایک صارف نے لکھا، ’ایسا لگتا ہے کہ کرن شنایا کپور، سہانا خان اور آریان خان میں سے کسی کو لانچ کریں گے۔ یا یہ تینوں ہو سکتے ہیں۔‘

      کرن کو لے کر مارکیٹ میں بحث چھڑی تھی کہ وہ صڑف اسٹار کڈس کو ہی لانچ کرتے ہیں۔ بڑی فلم سے کرن کا اسٹار کڈ کو لانچ کرنا ہمیشہ سے ہی کامیاب رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      اب تک کئی اسٹار کڈس کرچکے ہیں لانچ
      اس سے قبل کرن جوہر نے عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون، تارا ستاریا اور اننیا پانڈے کو لانچ کیا۔ آج کل سوشل میڈیا پر ہر ایک کی فین فالوونگ زبردست ہے۔ تمام فلمی دنیا میں ایک چمکتا ہوا ستارہ بھی ہیں۔ انہوں نے کئی بڑی ہٹ فلمیں بھی دیں۔ کنگنا رناوت نے بھی اسی بات کو لے کر کرن جوہر پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ کنگنا نے ہمیشہ کہا ہے کہ کرن صرف نیپو کڈ لانچ کرتے ہیں۔ اس سے آگے انہیں کوئی نظر نہیں آتا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: