اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا : کرن جوہر

    فلم ساز کرن جوہر

    فلم ساز کرن جوہر

    بالي وڈ کے فلم ساز کرن جوہر نے آج کہا کہ انہیں ہندستانی فوج پر فخر ہے اور وہ مستقبل قریب میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی :  بالي وڈ کے فلم ساز کرن جوہر نے آج کہا کہ انہیں ہندستانی فوج پر فخر ہے اور وہ مستقبل قریب میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔  واضح رہے کہ پاکستانی فنکاروں کی اداکاری والی فلموں کی نمائش اپنے تھیٹروں میں نہ کرنے کے سینما گھروں کے مالکان کے فیصلہ کی وجہ سے کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم ’رئیس‘ کی ریلیز پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم کو ریلیز کئے جانے کی اجازت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سینکڑوں لوگوں کا خون پسینہ لگا ہے۔
      کرن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگانے کے معاملے پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ خاموش تھے کیونکہ ان پر غدار وطن کرنے کا ٹھپا لگائے جانے سے وہ بہت دلبرداشتہ تھے۔انهوں نے کہا، ’جب اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار ماحول تھے۔ ایسے ماحول میں میں نے اپنی فلم پر کام شروع کیا تھا۔ ہماری حکومت نے اس وقت پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنانے کی کوشش کی تھی، جس کا میں احترام کرتا ہوں‘۔
      انہوں نے کہا، ’مجھے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر ہندستانی فوج پر فخر ہے۔میرے لئے ملک پہلے ہے اور یہی میرے لئے معنی رکھتا ہے۔میں موجودہ حالات میں پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا لیکن میری فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں تین سو سے زیادہ لوگوں کا خون پسینہ لگا ہے۔ اس لئے دوسرے ہم وطن ہندوستانیوں کی وجہ سے انہیں پریشانی ہو، یہ مناسب نہیں ہوگا‘۔
      First published: