امیتابھ بچن کی ’اگنی پتھ‘ کے فلاپ ہونے کے بعد ٹوٹ گیا تھا یش جوہر کا دل، نم آنکھوں سے کرن جوہر نے سنایا قصہ
’ہنرباز دیش کی شان‘ کے پرومو میں ایک کنٹیسٹنٹ نے ریتیک روشن کی فلم اگنی پتھ کے سوپر ہٹ سانگ ابھی مجھ میں کہیں پر بانسری سے دلکش دھن نکالتا دکھائی دیا۔ گانے کا میوزک سن کر کرن جوہر تھوڑا ایموشنل ہوجاتے ہیں اور اُن کی آنکھیں بھر جاتی ہیں۔
’ہنرباز دیش کی شان‘ کے پرومو میں ایک کنٹیسٹنٹ نے ریتیک روشن کی فلم اگنی پتھ کے سوپر ہٹ سانگ ابھی مجھ میں کہیں پر بانسری سے دلکش دھن نکالتا دکھائی دیا۔ گانے کا میوزک سن کر کرن جوہر تھوڑا ایموشنل ہوجاتے ہیں اور اُن کی آنکھیں بھر جاتی ہیں۔
کرن جوہر (Karan Johar)جلد ہی ایک بار پھر سے ٹی وی پر دکھائی دینے والے ہیں۔ وہ کلرس پر آنے والے شو ’ہنرباز دیش کی شان‘ (Hunarbaaz Desh ki Shaan)میں جج کا رول نبھائیں گے۔ شو میں ملک بھر سے الگ الگ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ شو کا ایک پرومو چینل کی طرف سے شیئر کیا گیا ہے جس میں کرن جوہر اپنے والد یش جوہر (Yash Johar)سے جڑے ایک قصے کو یاد کر کے بے حد جذباتی ہوگئے، جس کے بعد متھن چکرورتی اور پرینیتی چوپڑا اُنہیں مطمئن کراتے نظرآئے۔ قصہ سال 1990 میں ریلیز ہوئی امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan)کی فلم ’اگنی پتھ‘ (Agneepath)سے جڑا ہے۔
کرن جوہر نے کھولا یادو کا پٹارہ یادوں کا پٹارہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ اکثر ہمارے ماضی میں کچھ ایسے قصے ہوجاتے ہیں، جن سے ہماری کئی یادیں جڑ جاتی ہیں اور پھر اکثر وہ ہمیں یاد آجاتی ہیں، جو ہمیں جذباتی کردیتی ہیں۔ ایسا ہی ایک قصہ کرن جوہر کو یاد آگیا اور اُن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
کرن کی آنکھیں ہوئیں نم دراصل، ’ہنرباز دیش کی شان‘ کے پرومو میں ایک کنٹیسٹنٹ نے ریتیک روشن کی فلم اگنی پتھ کے سوپر ہٹ سانگ ابھی مجھ میں کہیں پر بانسری سے دلکش دھن نکالتا دکھائی دیا۔ گانے کا میوزک سن کر کرن جوہر تھوڑا ایموشنل ہوجاتے ہیں اور اُن کی آنکھیں بھر جاتی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا اُن کے پاس آتی ہیں اور اُنہیں ہگ کرتی ہیں، پھر کرن بتاتے ہیں کہ وہ جب بھی اس گانے کو سنتے ہیں کافی ایموشنل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کے والد یش جوہر کے دل کے بہت قریب تھی یہ فلم اور جب یہ فلم فلاپ ہوگئی تو پاپا کا دل ٹوٹ گیا تھا۔
یش جوہر کو چاچا کہتے تھے متھن ویڈیو میں متھن کرن سے کہتے ہیں کہ یش جوہر کو وہ چاچا کہہ کر بلاتے تھے۔ دونوں کی دوستی بہت اچھی تھی اور وہ بھی اُنہیں کافی مس کرتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔