ممبئی : فلم ساز کرن جوہر نے اپنے قریبی دوست اور بالی ووڈ اداکار کنگ خان کے بیٹے ابرام کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کرکے لندن سے واپس لوٹے 43 سالہ فلم ساز نے ٹوئٹر پر ابرام کے ساتھ تصویر شیئر کی ۔
انہوں نے لکھا کہ 'دلوالے کی تشہیر شروع ہونے سے پہلے یہ 'دلوالے کا پہلا پاؤٹ خیال رہے کہ شاہ رخ جلد ہی فلم 'دلوالے کی تشہیر شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بھی دو سالہ ابرام اور کرن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ شاہ رخ نے لکھا کہ سچ میں ...اور کیا چاہئے ...خوشیاں
ابرام پہلی بار بڑے پردے پر اپنی ماں گوری خان اور والد شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'ہیپی نیو ایئر میں نظر آئے تھے۔ شاہ رخ اور گوری کے دو دیگر بچے آرین اور سہانا خان بھی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔