உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 سے نکلتے ہی ہوسکتی ہے Karan Kundrra اور Tejasswi Prakash کی شادی؟ پاپا نے دیا بیان

    کرن کندرا۔ تیجسوی پرکاش۔

    کرن کندرا۔ تیجسوی پرکاش۔

    اس محبت کی کہانی کے درمیان سب سے بڑا خوشی کا لمحہ اس وقت آیا جب اس رشتے کو تیجسوی اور کرن دونوں کے خاندانوں سے منظوری مل گئی۔ کرن کے والد نے کہا کہ تیجا اب ان کے گھر کا دل بن چکا ہے۔ تو اسی وقت تیجسوی کے بھائی نے بتایا کہ ان کے گھر میں بھی سبھی کی اس رشتے کو لے کر ہاں ہے۔

    • Share this:
      ممبئی:Karan Kundrra and Tejasswi Prakash : بگ باس 15 میں ٹی وی ایکٹر کرن کندرا (Karan Kundrra) اور تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) کی لو اسٹوری کافی سرخیوں میں رہی۔ شروعات میں دونوں کو لگا کہ کرن اور تیجسوی دکھاوے کے لئے ایک لو اسٹوری کی شروعات کررہے ہیں، پر جیسے جیسے شو آگے بڑھتا گیا ویسے ویسے دونوں کے رشتے کی سچائی بھی سامنے آنے لگی۔ بھلے ہی شو میں کرن نے تیجسوی کے لئے اسٹینڈ کم لیا ہو، لیکن اپنے پیار کا اظہار انہوں نے ہمیشہ کھل کر کیا ہے اور یہ عشق کی آگ دونوں طرف برابر لگی ہوئی تھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      اس محبت کی کہانی کے درمیان سب سے بڑا خوشی کا لمحہ اس وقت آیا جب اس رشتے کو تیجسوی اور کرن دونوں کے خاندانوں سے منظوری مل گئی۔ کرن کے والد نے کہا کہ تیجا اب ان کے گھر کا دل بن چکا ہے۔ تو اسی وقت تیجسوی کے بھائی نے بتایا کہ ان کے گھر میں بھی سبھی کی اس رشتے کو لے کر ہاں ہے۔

      اب ایک بار پھر دونوں کے رشتے پر کرن کے والد کا تبصرہ سامنے آیا ہے، جسے سن کر یہ جوڑا خوش ہو جائے گا۔ کرن کے والد نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ جلد ہی اپنے بیٹے کی شادی کر دیں گے۔ انسٹا بالی ووڈ نامی پیج نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاپرازی کرن کے والد ایس پی کرن سے پوچھتے ہیں، ’آپ نے تیجسوی اور کرن کے رشتے کو منظور کر لیا ہے۔ اب آپ لوگ شادی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘ پاپارازی کے اس سوال پر کرن کے والد کا کہنا ہے کہ ’اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ہم جلد شادی کرادیں گے‘۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: