உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     کرن مہرا بیوی نشا راول کے ساتھ طلاق کی چاہتے ہیں لائیو اسٹریمنگ، کہا- ’کچھ نہیں چھپانے کو‘

    کرن مہرا (Karan Mehra) اپنی بیوی نشا راول (Nisha Rawal) کے ساتھ طلاق لے کر اکثر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اداکار نے اپنے طلاق کے مقدمے کی جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی طرح لائیو اسٹریمنگ کی بات کہی ہے۔ کرن مہرا کے مطابق، ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کرن مہرا (Karan Mehra) اپنی بیوی نشا راول (Nisha Rawal) کے ساتھ جھگڑے سے متعلق کافی لمبے وقت سے خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ یہ اداکار ایک بار پھر اپنے دیئے گئے بیان سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ کرن مہرا نے اپنے حال میں دیئے انٹرویو میں اپنے اور نشا راول کے جھگڑے اور طلاق پر کھل کر بات چیت کی ہے۔

      انہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنے طلاق کے معاملے کو ہالی ووڈ کے مشہور ایکس کپج جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی طرح لوگوں کے سامنے لائیو اسٹریم کرنے کی بات کہی ہے۔ دراصل، حال میں ہوئے ایک انٹرویو میں کرن مہرا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کے کیس کی طرح اپنے طلاق کے مقدمے کی لائیو اسٹریمنگ چاہتے ہیں؟

      اس سوال کے جواب میں یہ اداکار کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کسی بھی مقدمے کی لائیو اسٹریمنگ نہیں ہوتی ہے۔ میں اب کافی لمبے وقت سے اس قانونی سسٹم میں ہوں۔ میں نے اس دوران کافی ساری چیزیں جیسے کیس فائل کرنا، ڈرافٹ کرنا، وکیل کے ساتھ ڈیل کرنا سیکھا ہے۔ اس لئے، مجھے معلوم ہے کہ لائیو ٹرائل کا سسٹم یہاں موجود نہیں ہے‘۔ اداکار آگے کہتے ہیں کہ اگر لائیو ٹرائل ہوسکتا ہے تو انہیں اچھا لگتا کیونکہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ماڈل نے پنکھے سے لٹک کر دی جان! خودکشی نوٹ میں لکھا- ’خوش نہیں ہوں، صرف سکون چاہئے‘ 

      یہ بھی پڑھیں۔

      شویتا تیواری کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ پرلگائی آگ، لوگوں نے کہا- ’عمر کے ساتھ مزیدحسین ہوتی جارہی ہیں‘

      لائیو ٹرائل کے بارے میں آگے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ اگر ان کی (جانی اور ایمبر) طرح ہمارے کیس کا بھی لائیو ٹرائل ہوسکتا تو لوگ دونوں (کرن اور نشا) کا موقف دیکھ اور سمجھ سکتے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ کرن مہرا کے مطابق، لوگ ان کے اور نشا راول کے کیس کو جانی اور ایمبر کے کیس سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگ انہیں ‘جانی‘ بھی بلا رہے ہیں۔

      9 سالوں کی شادی کو ختم کرنے کا کیا فیصلہ

      نشا راول اور کرن مہرا 9 سالوں تک شادی شدہ تھے، لیکن گزشتہ سال ان کی بیوی نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں۔ کرن مہرا نے کچھ وقت پہلے نشا پر ‘ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کا الزام لگایا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: