اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ابھیشک بچن کو جیجا تو کیٹرینہ کو بھابھی کہتی تھی کرینہ کپور، شادی سے پہلے ہی بنا لیے تھے رشتے

    ابھیشک بچن کو جیجا تو کیٹرینہ کو بھابھی کہتی تھی کرینہ کپور، شادی سے پہلے ہی بنا لیے تھے رشتے

    ابھیشک بچن کو جیجا تو کیٹرینہ کو بھابھی کہتی تھی کرینہ کپور، شادی سے پہلے ہی بنا لیے تھے رشتے

    کرینہ کے اسی بے باک انداز کے بارے میں آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ جب انہوں نے شادی سے پہلی ہی اپنے بھائی بہنوں کے افیئرس کی پول کھول دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے بے باک انداز کے لیے کافی مشہور ہے۔ کرینہ کپور جہاں فلم انڈسٹری کی گاسپ کوئن کے طور پر مشہور ہیں تو وہیں کئی مرتبہ یہ حسینہ اشاروں اشاروں میں کافی کچھ کہ جاتی ہیں۔ آج ہم کرینہ کے اسی بے باک انداز کے بارے میں آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ جب انہوں نے شادی سے پہلی ہی اپنے بھائی بہنوں کے افیئرس کی پول کھول دی تھی۔

      کرشمہ کپور اور ابھیشک بچن کے ریلیشن سے تو سبھی واقف ہیں۔ وہیں یہ بات بھی کسی سے نہیں چھپی ہے کہ کرشمہ کپور بچن فیملی کی بہو بنتے بنتے رہ گئی تھیںَ کرشمہ کپور اور ابھیشک بچن کی سگائی بھی ہوگئی تھی لیکن کسی وجہ سے اس رشتے پر مہر نہیں لگ پائی تھی۔

      سیٹ پر ابھیشک کو جیجو کہہ کر بلاتی تھیں کرینہ
      وہیں دوسری جانب کرینہ کپور کے ساتھ ابھیشک بچن فلم ریفیوجی میں دکھائی دیے تھے۔ بتایا جاتاہے کہ ڈیبیو فلم میں بھلے ہی کرینہ کے ہیرو ابھیشک بچن تھے، لیکن سیٹ پر اداکارہ انہیں جیجو کہہ کر بلاتی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ فلم ریفیوجی کی شوٹنگ کے دوران کرشمہ کپور اکثر سیٹ پر ابھیشک بچن سے ملنے جاتی تھیں۔ اس دوران کرینہ کپور ابھیشک کو جیجو کہہ کر بلانے لگی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      اپنی بھابھی کیٹرینہ کے ساتھ زیادہ آرام دن رہوں گی: کرینہ
      جب کرن جوہر اپنے شو میں کرینہ کپور سے پوچھتے ہیں کہ’اگر انہیں کسی ایک ہیروئین کے ساتھ ہوموسیکشوئل کا رشتہ بنانا ہو تو کسے منتخب کریں گی؟ اس پر کرینہ بنا ہچکچاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اگر ایسا ہے تو میں اپنی بھابھی کیٹرینہ کیف کے ساتھ زیادہ کمفرٹیبل رہوں گی۔‘ کرینہ کی بات سن کر پاس بیٹھے رنبیر کپور کا چہرہ دیکھنے لائق تھا۔ کرن جوہر بھی کرینہ کی یہ بات سن کر حیران رہ گئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: