ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہد-کرینہ کے 'بریک اپ' کی اصلی کہانی، بیبو کو 12 سال بعد کیوں یاد آئی شاشا کی دوستی

ایک نہیں دو دل ٹوٹے، لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ دل کیوں ٹوٹے۔ دل ٹوٹنے کی آواز دور تک سنائی دی اور جب بھی یہ دونوں دل ساتھ نظر آئے، نظروں کی چوریاں آسانی سے پکڑ میں آگئی۔ پڑھئے شاہد-کرینہ (Shahid-Kareena) کی اصلی کہانی۔

  • Share this:
شاہد-کرینہ کے 'بریک اپ' کی اصلی کہانی، بیبو کو 12 سال بعد کیوں یاد آئی شاشا کی دوستی
کرینہ کپور نے شاہد کپور سے بریک اپ پرکھل کر بات کی۔

ممبئی: کہتے ہیں پہلا پیار بھلانے سے نہیں بھولتا۔ کرینہ کپور (Kareena Kapoor) اور شاہد کپور (Shahid Kapoor) بھی اس کو نہیں جھٹلا سکتے۔ دونوں کو الگ ہوئے 12 سال سے زیادہ کا وقت ہوگیا، لیکن جب بھی شاہد یا کرینہ کپور سے بریک اپ کا سوال کیا جاتا ہے، تو ان کا جواب اپنے آپ سرخیوں میں چھا جاتا ہے۔ شاہد تو کئی بار اپنے ٹوٹے دل کی کہانی سنا چکے ہیں، لیکن جب کرینہ بولیں تو کئی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔


ایک نہیں دو دل ٹوٹے، لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ دل کیوں ٹوٹے۔ دل ٹوٹنے کی آواز دور تک سنائی دی اور جب بھی یہ دونوں دل ساتھ نظر آئے، نظروں کی چوریاں آسانی سے پکڑ میں آگئی۔ کچھ کچھ سال ہی پہلے کی بات ہے جب اڑتا پنجاب کے پرموشن کے لئے شاہد اور کرینہ ایک ساتھ ایک اسٹیج پر آئے تھے، لیکن بیچ میں ہروقت عالیہ رہیں اور شاہد نے ایک بار بھی کرینہ کپور کی طرف نگاہیں اٹھاکرنہیں دیکھا۔


جبکہ ایک زمانے میں شاہد اور کرینہ کا شمار انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور معصوم جوڑیوں میں ہوتی تھی، جن دنوں شاہد اور کرینہ 'جب وی میٹ' کی شوٹنگ کر رہے تھے، انہیں دنوں کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ 'ٹشن' پر دستخط کی اور یہیں سے دونوں کے پیار میں ٹوئسٹ آگیا۔  شاہد کپور کو چھوڑ کر کرینہ کپور، سیف علی خان کے قریب پہنچ گئیں۔


اس جوڑی کے ٹوٹنے پر کئی بار سوال اٹھے اور اشاروں اشاروں میں جواب بھی دیئے گئے۔ فلم کبیر سنگھ کے پرموشن کے دوران جب شاہد سے کرینہ کپور سے بریک اپ کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ جذباتی ہوگئے۔ شاہد نے کہا 'آف کورس جب دل ٹوٹتا ہے تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ ایسا لگتا ہے بلیک اینڈ وہائٹ فلم دیکھ رہے ہو آپ، زندگی میں کچھ کلر نہیں ہوتا، لیکن آپ کو اس سے ابھرنا ہوتا ہے، آگے بڑھنا ہوتا ہے'۔

سیف علی خان سے رچا لی شادی
سیف علی خان سے رچا لی شادی


شاہد کپور تو کئی بار اپنے ٹوٹے دل کی کہانی کو آواز دے چکے ہیں، لیکن کرینہ کپور اکثر اسے چھپا لیتی تھیں، لیکن اس بار کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں شاہد سے رشتے ٹوٹنے کے دورکی کہانی بیان کی۔ کرینہ کپور نے کہا، 'ظاہر ہے، قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے، زندگی ویسے ہی آگے بڑھتی رہتی ہے۔ فلم 'ٹشن' کی شوٹنگ کے دوران ہماری زندگیوں میں بہت کچھ ہوا۔ ہمارے راستے الگ الگ ہوگئے، لیکن شاہد اور کرینہ کے راستوں کے الگ ہونے سے پہلے دونوں کی زندگی نے ایک ساتھ طویل سفر طے کیا۔ دونوں پہلی بار فلم 'فدا' میں دکھائی دیئے۔ حالانکہ ذاتی زندگی میں دونوں کے ڈیٹ کی خبریں پہلے ہی آنے لگی تھیں۔ سال 2004 میں کرینہ اور شاہد پہلی بار فلم 'فدا' میں ایک ساتھ نظر آئے۔ پھر 2006 میں 'چپ چپ کے' میں کرینہ اور شاہد کی جوڑی رومانس کرتی دکھائی دی۔ سال 2006 میں ہی '36 چائنا ٹاؤن' آئی، جس میں ایک بار پھر شاہد - کرینہ دکھائی دیئے تھے، لیکن 2007 میں آئی 'جب وی میٹ' اس جوڑی کی سب سے ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس کے بعد دونوں کا رشتہ ٹوٹنے کے بعد 2010 میں آئی فلم 'ملیں گے-ملیں گے'۔ سال 2016 میں آئی فلم 'اڑتا پنجاب' میں ایک بار پھر شاہد اور کرینہ دکھائی دیئے، لیکن اب تک دونوں الگ الگ گھر بسا چکے تھے۔

شاہد کپور نے فلم انڈسٹری کے باہر کی لڑکی میرا راجپوت میں اپنی زندگی کا ساتھی تلاش لیا اور کرینہ کپور نے اپنے سے 11 سال بڑے سیف علی خان سے شادی کرلی۔ حال ہی میں دیئے ایک انٹر ویو میں کرینہ، سیف علی خان سے ہوئی دوستی کے وقت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ فلم 'ٹشن' کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ سیف علی خان نے اپنے ہاتھ پر کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنوا کر اپنے پیار کااعلان کردیا۔
First published: Feb 29, 2020 12:08 AM IST