’بھول جائیے آپ کو کوئی دیکھ رہا ہے‘-کیٹ ونسلیٹ نے نوجوانوں کو دی صلاح تو کرینہ-انوشکا کا آیا یہ ری ایکشن
’بھول جائیے آپ کو کوئی دیکھ رہا ہے‘-کیٹ ونسلیٹ نے نوجوانوں کو دی صلاح تو کرینہ-انوشکا کا آیا یہ ری ایکشن
کیٹ ونسلیٹ کے اس ویڈیو کو پیپل میگزین کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا گیا تھا۔ کیٹ نے کہا تھا کہ اولڈ ایکٹر کےطور پر میں نوجوان اداکار کی تلاش کررہی ہوں۔
آئیکانک فلم اوتار کی فرنچائزی ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ میں نظر آنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے مشہور پورٹل پیپل سے بات کی، جس میں انہوں نے نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اور خود کو ویٹرن بتاتے ہوئے اپنی رائے رکھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کے لیے نوجوان اداکاروں کو ڈھونڈتے ہیں۔ کیٹ ونسلیٹ نے کہا، ’میرے پاس کچھ بہترین رول ماڈل تھے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ لوگ مجھے لگاتار ڈھونڈ رہے تھے۔ جب کہ اب ہم لگاتار نوجوان اداکاروں کی تلاش کررہے ہیں۔‘
اداکارہ نے آگے کہا، ’ایسے میں اگر آپ کے دماغ میں بھی ایسے خیال آتے ہیں کہ آپ کو یہاں نہیں ہونا چاہیے یا آپ کو حق نہیں ہے یا پھر آپ سے کوئی بہتر ہوگا، تو بھول جائیے کہ یہاں کوئی آپ کو دیکھ رہا ہے۔ ہم سبھی آپ کو دیکھنے کے لیے پرتجسس ہیں۔ فرق نہیں پڑتا کہ آپ غلطیاں کرتے ہیں کیونکہ آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ ایک سینئر ایکٹر ہونے کے طور پر میں ان چیزوں کو شیئر کرنے کے قابل ہوں، جسے میں نے امید سے اکٹھا کیا ہے۔ میں حقیقت میں اس پل کی تعریف کررہی ہوں۔‘ یہ بھی پڑھیں:
کرینہ-انوشکا نے کیٹ کی حمایت کی دراصل، کیٹ ونسلیٹ کے اس ویڈیو کو پیپل میگزین کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا گیا تھا۔ کیٹ نے کہا تھا کہ اولڈ ایکٹر کےطور پر میں نوجوان اداکار کی تلاش کررہی ہوں۔ کیٹ ونسلیٹ کی اس بات سے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرینہ کپور بھی متفق نظر آئیں۔ انہوں نے کیٹ ونسلیٹ کے ویڈیو کو اپنی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔ کرینہ نے کیٹ کے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ لکھا، کیٹ بیسٹ ہے، تو وہیں انوشکا شرما نے لکھا، ’انہوں نے کہہ دیا‘۔ اس کے ساتھ انوشکا نے وہائٹ ہارٹ ایموجی بھی پوسٹ کی۔ بتادیں کہ، کیٹ ونسلیٹ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ کیٹ ونسلیٹ نے ٹائٹنک سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔