உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس بالی ووڈ اداکار کی بیوی کی بہت بڑی فین ہے کرینہ کپور، سامنے آیا یہ ویڈیو

    اس بالی ووڈ اداکار کی بیوی کی بہت بڑی فین ہے کرینہ کپور، سامنے آیا یہ ویڈیو

    اس بالی ووڈ اداکار کی بیوی کی بہت بڑی فین ہے کرینہ کپور، سامنے آیا یہ ویڈیو

    Kareena Kapoor Video: اس ویڈیو میں کرینہ کپور اور مہیپ کپور دونوں ہی مستی کے موڈ میں نظر آرہی ہیں، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ویڈیو کرینہ کے برتھ ڈے پارٹی کی نائٹ کا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Kareena Kapoor Video: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیاں بٹورتی رہتی ہیں۔ کرینہ کپور کو یوں تو بہت چاہنے والے ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کرینہ کس کی فین ہے؟ انکا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں اداکارہ ایک بالی ووڈ اداکار کی بیوی کو لے کر کہتی ہیں کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہیں۔

      اس اداکار کی بیوی کی فین ہیں کرینہ
      کرینہ کپور کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی اہلیہ مہیپ کپور نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کرینہ اور مہیپ ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران پیچھے سے کسی کی آواز آرہی ہے جسے سن کر لگتا ہے کہ شاید وہ کرن جوہر ہیں۔ انہوں نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا وہ مہیپ کپور کی فین ہیں؟ اس سوال پر کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہیں۔ اس کے ساتھ اس ویڈیو میں مہیپ کے شو 'Fabulous Lives of Bollywood Wives' کا بھی ذکر ہوتا ہے۔ بتادیں کہ یہ ایک بہت مقبول شو ہے، جس کا دوسرا سیزن 2 ستمبر کو OTT پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Maheep Kapoor (@maheepkapoor)





      یہ بھی پڑھیں:

      سونالی بیندرے پر فدا تھے پاکستانی گیند باز شعیب اختر، اداکارہ کواغوا کروانے کی کہی تھی بات




      یہ بھی پڑھیں:

      بیٹی سہانا کی پہلی فلم کا پوسٹر دیکھ کر جذباتی ہوگئے تھے شاہ رخ خان، لکھی تھی ایسی باتیں


      مستی کے موڈ میں نظر آئے دونوں
      بہرحال، اس ویڈیو میں کرینہ کپور اور مہیپ کپور دونوں ہی مستی کے موڈ میں نظر آرہی ہیں، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ویڈیو کرینہ کے برتھ ڈے پارٹی کی نائٹ کا ہے۔ غور طلب ہے کہ کرینہ نے اپنی یوم پیدائش پر گھر پر ایک پارٹی رکھی تھی، جس میں بالی ووڈ کے کئی ستارے پہنچے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: