உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Taimur Ali Khan:کرینہ کپور خان نے شیئر کی بیٹے تیمور علی خان کی ویڈیو، دیکھ کر آپ بھی کہں گے واہ!

    کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کا نیا ویڈیو کیا شیئر۔

    کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کا نیا ویڈیو کیا شیئر۔

    کرینہ نے ابھی اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن شروع نہیں کی ہے۔ عامر خان مرکزی کردار میں نظر آنے والی یہ فلم ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ ٹریلر سے پہلے آڈیو ورژن میں صرف چند گانے ہی ریلیز کیے گئے ہیں۔

    • Share this:
      Taimur Ali Khan: کرینہ کپور خان نے حال ہی میں بیٹے تیمور علی خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خود کو قابل فخر ماں کہا۔ کرینہ نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ٹرامپولین پارک میں تیمور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو شیئر کی اور تیمور کو "حیرت انگیز" کہہ کر حوصلہ افزائی کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تیمور سیفٹی ہارنیس پہنے ہوئے، ایک سیڑھی پر چڑھتے ہے اور پھر چند بڑے سیڑھیاں چڑھتے ہے اور چھوٹی اونچائی سے چھلانگ لگا کر زمین پر محفوظ طریقے سے اترتے ہے۔

      کرینہ نے ویڈیو کا کیپشن دیا، ’’پلے ٹائم‘‘۔ پانچ سالہ تیمور کو پیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کی پتلون میں سرخ ہیلمٹ اور کمر کی پٹی پہنے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فیرل ولیمز کا گانا ہیپی شامل کیا۔



      یہاں بتادیں کہ کرینہ کپور خان اس وقت مغربی بنگال کے کلیمپونگ میں اپنے OTT ڈیبیو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ Sujoy Ghosh کی Devotion of Suspect X پر مبنی ہے۔ ان کے چھوٹے صاحبزادے جہانگیر علی خان بھی سفر میں ان کے ہمراہ ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Imran Khan نے بیوی اونتیکا ملک کے ساتھ شادی کا رشتہ ختم کرنے کا لیا فیصلہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Kiara Advani:’میں نے سوشانت سے کہا تھا کہ ایک دن کوئی نہ کوئی تم پر بائیوپک ضرور بنائے گا‘

      کرینہ نے ابھی اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن شروع نہیں کی ہے۔ عامر خان مرکزی کردار میں نظر آنے والی یہ فلم ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ ٹریلر سے پہلے آڈیو ورژن میں صرف چند گانے ہی ریلیز کیے گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: