ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حمل کے 9ویں ماہ میں بھی یہ کرتی نظر آئیں کرینہ کپور خان، سامنے آیا ویڈیو تو لوگ ہوئے حیران

کرینہ حال فی الحال ہی میں جلد ہی دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ کرینہ کپور خان کے حمل کو نواں ماہ ہے۔ پھر بھی کام کے لئے ان کا کمیٹمینٹ دیکھتے نہیں بنتا ہے۔

  • Share this:
حمل کے 9ویں ماہ میں بھی یہ کرتی نظر آئیں کرینہ کپور خان، سامنے آیا ویڈیو تو لوگ ہوئے حیران
کرینہ حال فی الحال ہی میں جلد ہی دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ کرینہ کپور خان کے حمل کو نواں ماہ ہے۔ پھر بھی کام کے لئے ان کا کمیٹمینٹ دیکھتے نہیں بنتا ہے۔

بالی ووڈ کی بیبیو یعنی اداکارہ کرینہ کپور خان  (Kareena Kapoor)  ان دنوں اپنے حمل کو انجوائے کر رہی ہیں۔ بس کرینہ حال فی الحال ہی میں جلد ہی دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ کرینہ کپور خان کے حمل کو نواں ماہ ہے۔ پھر بھی کام کے لئے ان کا کمیٹمینٹ دیکھتے نہیں بنتا ہے۔ کرینہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ حال ہی میں شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کی کچھ جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر ہوئی ہیں۔ بیبیو ہمیشہ کی طرح نیلے رنگ کی میکسی میں بیحد ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے 9 ماہ ہو گئے ہیں اور مضبوط ہوتی جا رہی ہوں۔ ہیش ٹیگ ناٹ گوئنگ اپ کا بھی استعمال کیا ہے۔


وہیں کرینہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ مسلسل انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور خان کا ایک بیحد ہی کیوٹ ویڈیو (Cute Video) سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کرینہ کپور خان کا کیوٹ بیبی بمپ  (Cute Baby Bump) کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہو رہا ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)





کرینہ نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں حمل کے دوران مصروف رہنے کے فائدے گنائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا میں مانتی ہوں کہ حمل کے وقت خود کو مصروف رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ فکروں سے آزاد رہتے ہیں اور حمل آسان ہوجاتا ہے۔ میں اپنی زندگی میں بیت ایکٹو رہی ہوں اور حمل کی وجہ سے میں اسے نہیں بدل سکتی۔ میں کہوں گی کہ بہتر اور صحت مند حمل کیلئے وہ کریں جو آپ کو کرنا پسند ہو۔ اگر کام کرنے سے آپ کو اچھا لگ رہا ہے تو آپ کو کرنا چاہئے۔

کرینہ نے اپنے دوسرے حمل میں اپنی فٹنیس روتین کے بارے میں بتایا کہ وہ خوب یوگا کرتی رہی ہیں۔ پری۔نٹل یوگ کی مدد سے مجھے اپنے حمل کو سنبھالنے کی طاقر مل رہی ہے۔ حمل کے وقت کام کرنے کے کئی فائدے ہوتے ہیں۔ یہ تناؤ کو دور بھگاتا ہے، موڈ سوئنگ سے لڑنے میں آسانی ہوتی ہے، امیونٹی بہتر ہوتی ہے اور ڈلیوری کیلئے آپ کو تیار کرتی ہے۔ بتادیں کہ اس دوران کرینہ کے شوہر سیف علی خان ان کا بہت دھیان رکھ رہے ہیں۔ اسی ماہ سیف۔کرینہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مل سکتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 05, 2021 04:50 PM IST