ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) ان دنوں موسٹ اویٹڈ فلم لال سنگھ چڈا ( Laal Singh Chaddha) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نظر آئیں گی۔ حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنے دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قیاس لگائے جا رہے تھے کہ اس سے فلم کی شوٹنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ حالانکہ بعد میں خبر آئی تھی کہ کرینہ کپور خان ابھی کام سے چھٹی لینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ وہیں عامر خان بھی ترکی سے شوٹنگ ختم کرکے واپس لوٹ چکے ہیں۔
اب خبر ہے کہ جلد ہی ممبئی میں لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی اور خاص بات یہ ہے کہ عامر خان کے ساتھ ہی کرینہ بھی سیٹ پر لوٹنے کو تیار ہیں۔ حالانکہ کوروناوائرس کے چلتے میکرس تھوڑے فکر مند ہیں کیونکہ عامر خان سیٹ پر سیفٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے میں سیٹ پر کورونا سے تحفظ کیلئے خاص انتظام کئے جارہے ہیں۔
مڈ۔ڈے کی رپورٹ کے مطابق عامر خان، سات ستمبر سے ممبئی میں شوٹنگ کیلئے تیار ہیں۔ اداکار نے سیٹ کے کنسٹرکشن کا کام شروع کرنے کو لیکر بھی یونٹ کو حامی بھر دی ہے۔ عامر خان سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد گورے گاؤں میں واقع فلم سٹی اور ملاڈ میں واقع ورنداون اسٹیوز میں سیٹ تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ایسے میں عامر خان کے ساتھ ہی کرینہ کپور خان بھی فلم کی شوٹنگ کر سکتی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔