اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرینہ کپور- سیف علی خان نےکورونا کےخلاف جنگ میں دیا عطیہ، لیکن اس وجہ سے ہو رہےہیں ٹرول

    سوشل میڈیا صارفین کرینہ کپور (Kareena Kapoor Khan) اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) سے اس بات سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم مودی کے پی ایم کیئرس فنڈ (PM Care Fund) کی جگہ گلوبل ایجنسیوں کو امدادی رقم دی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے گزشتہ منگل کو ہی اپنے انسٹا گرام پر اس بات کی اطلاع دی تھی کہ انہوں نے اور ان کے شوہر سیف علی خان (Saif Ali Khan) نےکورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی دنیا کو اپنی حمایت دی ہے۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے یونیسیف، GIVE INDIA اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فارہیومن ویلیوز (IAHV) کو اس وبا (COVID-19) سے نمٹنےکےلئے ڈونیشن (عطیہ) دیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے اس فیصلے سے کچھ لوگ خوش نہیں ہیں اور ان کے اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

      دراصل لوگ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان سے اس بات سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے پی ایم کیئر فنڈ (PM Care Fund) کی جگہ گلوبل ایجنسیوں کو امداد دی ہے۔ اس پر اب سوشل میڈیا صارفین ان کے اس کام کی تنقید کر رہے ہیں اور انہیں پی ایم کیئرس فنڈ میں امدادی رقم نہ دینے کےلئے ٹرول کر رہے ہیں۔ حالانکہ، کچھ لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں اور نیک کاموں کےلئے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

      واضح رہے کہ حال ہی میں کرینہ کپور نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ ’اس طرح کے مشکل وقت میں، ہمیں ایک ساتھ آنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دونوں نے بس ایسا کرنے کے لئے ایک قدم اٹھایا ہے اور یونیسیف، GIVE INDIA اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ہیومن ویلیوز (IAHV) کو اپنی حمایت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان لوگوں سے گزارش کرتے ہیں، آپ میں سے جو ایسا کرسکتے ہیں، ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ ’جے ہند’۔ کرینہ، سیف اور تیمور۔

      View this post on Instagram

      🙏🏻

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: