کیسے امرتا اروڑہ سے ملی کرینہ کپور خان؟ پوسٹ میں اداکارہ نے کیا انکشاف
کیسے امرتا اروڑہ سے ملی کرینہ کپور خان؟ پوسٹ میں اداکارہ نے کیا انکشاف
کرینہ کپور خان، امرتا اروڑہ ملائیکہ اروڑہ اور کرشمہ کپور کو اکثر ایک ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ ان چار بالی ووڈ حسیناوں کا گروپ بالی ووڈ میں کافی مشہور ہے۔
سوشل میڈیا کوئن کرینہ کپور خان اکثر اپنے چاہنے والوں کو اپنی روزانہ کی لائف اپ ڈیٹ دیتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیسٹ فرینڈ امرتا اروڑہ کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 2023 کی شروعات میں اپنی بی ایف ایف سے کیسے ملی۔ کرینہ کپور جسے اپنا بیسٹ فرینڈ فارایور کہہ رہی ہیں وہ ملائیکہ اروڑہ کی چھوٹی بہن امرتا اروڑہ ہیں۔ امرتا اروڑہ اور کرینہ کپور خان اکثر سوشل میڈی اپر بیسٹ فرینڈ گولس سیٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
کرینہ کپور نے گزشتہ رات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوست کے ساتھ خاص ملاقات کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ وائرل ہورہی تصویر میں امرتا اروڑہ اپنا منہ چھپاتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے چہرے کو اپنے ہاتھوں سے کور کر لیا ہے۔ وائرل ہورہی اس تصویر میں امرتا اروڑہ بلو کلر کا آف شولڈر گاون پہنے نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا-2023 میں اپنی بیسٹ فرینڈ سے ایسے ملی۔
سائیڈ لُک میں بھی امرتا کا گلیمر شائقین کو خوب پسند آرہا ہے۔ ویسے ماننا پڑے گا کرینہ کپور کی طرح ان کی بیسٹ فرینڈ امرتا اروڑہ بھی کسی فیشن آئیکان سے کم نہیں ہیں۔ کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے فینس کو اپنی زندگی کے ہر پہلو سے جوڑے رکھتی ہیں۔
کرینہ کپور خان، امرتا اروڑہ ملائیکہ اروڑہ اور کرشمہ کپور کو اکثر ایک ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ ان چار بالی ووڈ حسیناوں کا گروپ بالی ووڈ میں کافی مشہور ہے۔ کرینہ کپور کسی بھی پارٹی میں اپنی بیسٹ فرینڈ کو مدعو کرنا نہیں بھولتی ہیںَ جب ان حسیناوں کو ایک ساتھ وقت ملتا ہے یہ چھٹیوں پر نکل جاتی ہیں اور گرلس ٹائم انجوائے کرتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔