کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) اور ان کے شویر سیف علی خان (Saif Ali Khan) دونوں کو ہی گاڑیوں کا کافی شوق ہے۔ کرینہ کپور خان کے دوسری بار ماں بننے کے بعد جہاں حال ہی میں سیف کو مرسیڈیز بینچ (Mercedes-Benz G-Class) کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہیں اب کرینہ کو بھی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے ہوئے اسپاٹ کیا گیا۔ کرینہ کپور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ انہیں حال ہی میں لینڈ روور ڈفینڈر (Land Rover Defender) کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا۔
سیف علی خان کو جب حال ہی میں ٹیسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا تھا تو قیاس لگائے جا رہے تھے کہ دوسری بار ماں بنی کرینہ کپور خان کو یہ گاڑی تحفے میں دینے والے ہیں لیکن کرینہ کا یہ ویڈیو جب سامنے آیا تو ان کے فینس اب سوچ میں پڑ گئے ہیں۔ مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کرینہ لینڈ روور ڈفینڈر (Land Rover Defender) کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں لوگ کمینٹ کر یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ اب پٹودی کنبے میں کس کی پسند کی گاڑی آنے والی ہے۔ دونوں گاڑیوں کی قیمت کی بات کریں تو Mercedes-Benz G-Class کی قیمت بازار میں تقریبا 2.5کروڑ روپئے ہے۔
دبارہ ماں بننے کے بعد کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کام پر لوٹ آئی ہیں۔ دیکھا جائے تو بالی ووڈ اداکارہ کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے جو جنم کے ایک ماہ سے بھی کم وقت آرام کیا۔ کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں کرینہ سیلون میں ہیئر اسٹائل کرواتی نظر آرہی ہیں۔ اپنی تصویر شیئر کرکے کرینہ نے فینس سے پوچھا کیسی لگ رہی ہوں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔