ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان گزشتہ کئی دنوں سے اپنی کتاب 'کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل' (Kareena Kapoor Khan Pregnancy Bible) کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ اسی بیچ 9 اگست 2021 کو انہوں نے اپنے حمل پر لکھی کتاب لانچ کردی۔ اداکارہ نے اپنے دوست کرن جوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آ کر اپنی کتاب لانچ کی۔ اس دوران کرن نے کرینہ سے ان کے حمل کے وقت سے متعلق کئی سوالات پوچھے جن کا جواب بیبو نے بہت اچھے انداز میں دیا۔ کرینہ نے حمل کے دوران زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں بات کی۔
انسٹاگرام لائیو سیشن میں کرینہ کپور خان نے بتایا کہ پہلے حمل کے مقابلے میں دوسرا حمل ان کے لیے کافی مشکل تھا۔ کرینہ نے کہا، 'دوسرا حمل میرے لیے بہت مشکل تھا۔ تیمور کے دور میں اتنی پریشانی نہیں تھی جتنی کہ جے کے وقت ہوئی تھی۔ جب تیمور حمل میں تھا سب کچھ بہت اسموتھ تھا، مجے اچھا لگ رہا تھا، میں نے تیمور کے حمل کے وقت کافی انجوائے کیا جس نے مجھے حوصلہ دیا کہ چلو اسے دوبارہ کرتے ہیں لیکن دوسری بار چیزیں بالکل بدل گئیں۔ مجھے بہت ساری پریشانی ہوتی تھی جس کی وجہ سے میں سوچتی تھی کہ میں یہ نہیں کر سکتی، میں یہ نہیں کر پاؤں گی اور آگے کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔
کرینہ نے آگے بتایا کہا، 'جب آپ حاملہ ہوتی ہیں تو لوگوں کو احساس نہیں ہوتا کہ آپ اپنے بارے میں کیا محسوس کر رہے ہیں۔ کبھی کبھی میں شاندار ، خوش اور سیکسی محسوس کررہی تھی لیکن پھر مجھے لگتا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، میں یہ سب کیسے کروں گی؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا تھا، میں ڈاؤن محسوس کرنے لگی تھی۔ میں نے دوسرے حمل کے آخری دنوں میں ذہنی طور پر بہت کچھ جھیلا۔ میں محسوس کرتی تھی کہ میرے پاؤں 100 کلو کے ہو گئے ہیں۔
کرینہ کپور خان نے اپنی سیکس لائف کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ، 'ایسے وقت میں مرد کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے اور عورت پر خوبصورت نظر آنے یا اسے کم محسوس کرنے کا دباؤ نہ ڈالنا چاہئے۔ جب آپ حاملہ ہوتی ہیں تو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں اس طرح (سیکس) کے موڈ اور جذبات احساس نہیں ہوتا ہے۔ آپ واقعی نہیں جانتے کہ آپ اپنے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔ آپ کے شوہر کو اس وقت سب سے زیادہ سہارا دینا پڑتا ہے، اور سیف نے اس دوران میری بہت مدد کی۔ "
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔