سیف علی خان کی اس عادت سے کرینہ کو ہوگیا تھا پیار، کچھ یوں شروع ہوئی تھی لو اسٹوری
سیف علی خان کی اس عادت سے کرینہ کو ہوگیا تھا پیار، کچھ یوں شروع ہوئی تھی لو اسٹوری۔ تصویر : sabapataudi/kareenakapoorkhan/Instagram
سیف علی خان اور کرینہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ سیف نے بتایا تھا کہ جب ان کی کرینہ سے شادی ہونے والی تھی، تب وہ امرتا کو لے کر پریشان تھے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان بالی ووڈ کے بیسٹ کپل میں سے ایک ہیں۔ کپل نے شادی کرنے سے پہلے پانچ سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔ شادی کو اتنے سال گزر چکے ہیں اور اتنے سالوں میں دونوں کے درمیان کا رشتہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔ اکثر فیملی گولس دینے والے کرینہ اور سیف کی لو اسٹوری فلم ٹشن کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی۔
شوٹنگ کے علاوہ بھی دونوں کو ساتھ میں وقت گزارتے دیکھا جاتا تھا۔ جب ایکٹر نے اپنے ہاتھ پر کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنوایا تو ہر طرف ہنگامہ مچ گیا۔ 5 سالوں تک ریلیشن میں رہنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ کرینہ نے ایک بار بتایا تھا کہ انہیں سیف میں آخر کیا پسند آیا تھا۔ کرینہ کو پسند آئی سیف کی یہ چیز
کرینہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہین سیف کے بات کرنے کا انداز بہت پسند آیا تھا۔ ان کے بات کرنے کا طریقہ کچھ ایسا تھا کہ وہ ان سے متاثر ہونے لگی تھیں۔ سیف کی باتیں سن کر کرینہ ان پر اپنا دل ہار بیٹھی تھیں۔ کرینہ نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ سیف کسی بات کا زیادہ ٹینشن نہیں لیتے اور انیہں ان کے بارے میں یہ بات بھی اچھی لگتی ہے۔ بے بو کے مطابق، سیف کافی کھلے خیالات والے ہیں۔ انہی خوبیوں کی وجہ سے کرینہ سیف کے پیار میں پڑ گئی تھیں۔
سیف نے امرتا کو لکھا تھا نوٹ سیف علی خان اور کرینہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ سیف نے بتایا تھا کہ جب ان کی کرینہ سے شادی ہونے والی تھی، تب وہ امرتا کو لے کر پریشان تھے۔ نئی لائف شروع کرنے سے پہلے انہوں نے سابقہ بیوی امرتا کے لیے ایک نوٹ لکھا تھا، جسے انہوں نے کرینہ کو بھی دکھایا۔ غورطلب ہے کہ کرینہ سیف کی شادی کو 10 سال سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے۔ کپل کے تیمور علی خان اور جیہہ علی خان نام کے دو پیارے پیارے بیٹے بھی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔