உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈین ریلوے کو لے کرKareena Kapoorنے دیا بیان،کہا-جب وی میٹ میں گانے کے رول سے بڑھی آمدنی۔۔۔

    Kareena Kapoor نے انڈین ریلوے پر دیا ایسا بیان کہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں ایکٹریس ۔ تصویر : انسٹاگرام ، کرینہ کپور خان ۔

    Kareena Kapoor نے انڈین ریلوے پر دیا ایسا بیان کہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں ایکٹریس ۔ تصویر : انسٹاگرام ، کرینہ کپور خان ۔

    Kareena Kapoor In Case Toh Banta Hai: کرینہ کپور بالی ووڈ سوپر اسٹار رتیش دیشمکھ کے او ٹی ٹی شو کیس تو بنتا ہے میں پہنچی تھیں۔ مشہور شخصیات کے لیے مشہور اس شو میں کرینہ کپور نے خوب مزہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune (Poona) [Poona] | Hyderabad | Uttar Pradesh | Delhi
    • Share this:
      Kareena Kapoor In Case Toh Banta Hai: ہندی سنیما کی معروف اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر فلاپ رہی۔ جس کی وجہ سے کرینہ کا نام کافی سرخیوں میں رہا۔ اب کرینہ کپور نے انڈین ریلوے کے بارے میں ایسا بیان دے دیا جس کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں، کرینہ کے مطابق فلم جب وی میٹ میں اپنے کردار کے گانے کی وجہ سے بھارتی ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

      انڈین ریلوے پر یہ کیا بول گئیں کرینہ کپور
      غور طلب ہے کہ حال ہی میں کرینہ کپور بالی ووڈ سوپر اسٹار رتیش دیشمکھ کے او ٹی ٹی شو کیس تو بنتا ہے میں پہنچی تھیں۔ مشہور شخصیات کے لیے مشہور اس شو میں کرینہ کپور نے خوب مزہ کیا۔ اس کے ساتھ کرینہ کی پرانی فلموں کا بھی ذکر کیا گیا۔ جس میں جب وی میٹ کا نام بھی آیا۔ کرینہ کپور کے کریئر کی سب سے کامیاب فلم جب وی میٹ آج بھی لوگوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔ فلم میں کرینہ کے ذریعے پرفارم کیا گیا گیت کا کردار لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔ گیت کے اس کردار کو نبھانے کے بعد کرینہ کپور بالی ووڈ میں کامیابی کے عروج پر پہنچ گئیں۔ ایسے میں شو کیس تو بنتا ہے میں کرینہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ – میرے گیت کے کردار کی وجہ سے انڈین ریلوے کی آمدنی بہت بڑھ گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیرم پینٹس کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔


      یہ بھی پڑھیں:

      سارہ کی فلم ’اے وطن…میرے وطن‘ کی ہدایت کاری کریں گے کنن آئیر اور کرن جوہر پروڈیوس کرینگے

      یہ بھی پڑھیں:
      Salman Khanپراداکارہ نے لگایا’خواتین کو پیٹنے‘کا سنگین الزام، ’ذہنی مریض‘ بھی بتایا

      سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئیں کرینہ
      کرینہ کپور کے اس بیان کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ناقدین کے نشانے پر آگئیں، جس کے تحت کرینہ کو کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ ایک ٹوئٹر یوزر نے کرینہ کے اس بیان پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ منہ میاں مٹھو والی کہاوت کرینہ کپور پر فٹ بیٹھتی ہے۔ ریلوے میں کام کرنے والے لاتعداد لوگ ایسا کچھ کر ہی نہیں رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ہاں اس سے پہلے ہم نے کبھی ٹرین نہیں دیکھی اور نہ ہی اس میں سفر کیا۔ ہماری زندگی بدلنے کے لیے مسز خان کا شکریہ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: