உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pregnancyکے دوران کرینہ کپور نے چھوڑ دی تھی کیفین،بتایا خود کو کیسے رکھا فٹ

    حمل کے دوران فٹ رہنے کے لئے کرینہ کپور نے دئیے ٹپس۔

    حمل کے دوران فٹ رہنے کے لئے کرینہ کپور نے دئیے ٹپس۔

    Kareena Kapoor Pregnancy: حمل کے دوران ورزش کرنے سے کئی فائدے ہوتے ہیں، جس میں قوت برداشت میں بہتری، حمل کے دوران ذیابطیس کو کم کرنا اور ڈیلیوری کے بعد ری کووری میں مدد کرنا شامل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Kareena Kapoor Pregnancy: بالی ووڈ اداکارہ کپور خان، جو تیمور اور جیہہ کی ماں ہے، نے حاملہ خواتین کے لئے کچھ ٹپس شیئر کیے ہیں۔ ’جب وی میٹ‘ کی اداکارہ نے مشہور نیوٹریشنسٹ روجوتا دیویکر کے ان پٹ کے ساتھ کرینہ کپور خان کی حمل کے دوران کی بائبل: دی الٹیمیٹ مینول فار مامن ٹو بی‘آڈیوبُک میں حاملہ خواتین کے لئے نیوٹریشن پر اپنے خیالات شیئر کیے ہیں۔

      کرینہ نے حاملہ خواتین کے لیے غذائیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "جب میں نے پہلی بار اپنی نیوٹریشنسٹ روجوتا دیویکر کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، تو انہوں نے مجھ سے اپنی صبح کی شروعات کیلے سے کرنے کو کہا اور میں اسی پر ٹکی رہی۔ یہ آپ کی آئرن اور پوٹاشیم کی ضروریات کے لیے بیسٹ ہے۔ میرا دن، ایک کیلے اور پانچ بادام کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ یہ کبھی نہیں بدلا، چاہے میں حاملہ ہوں یا نہیں۔‘

      2016میں پہلی پریگننسی کے دوران اداکارہ نے کیفین چھوڑ دی
      اپنے ناشے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا’ناشہ عام طور پر پوہا، اُپما یا دو اڈلی ہوتا ہے۔ یہ سب سے بنیادی ہندوستانی غذا ہے اور میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میں نے تیمور کے ساتھ میں سبھی کیفین کو بند کردیا تھا۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ ہر طرح سے اچھی رہوں۔‘ اداکارہ نے کیفین کو لے کر کہا’میں اپنی دوسری پریگننسی کے دوران بھی کیفین چھوڑی تھی، لیکن میں نے صبح آدھا کپ چائے پی۔ ‘

      یہ بھی پڑھیں:

      A Tribute To Mohammed Rafi :کپل شرما نے انوکھے انداز میں’رفیع صاحب‘ کو پیش کیا خراج

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان کے خلافVirat Kohliکی شاندار نصف سنچری پرانوشکا شرما نے دیا یہ خاص ردعمل

      حمل کے دوران ورزش کرنے سے کئی فائدے ہوتے ہیں، جس میں قوت برداشت میں بہتری، حمل کے دوران ذیابطیس کو کم کرنا اور ڈیلیوری کے بعد ری کووری میں مدد کرنا شامل ہے۔ جیسا کہ وہ آڈیوبُک میں کہتی ہیں، پریگننسی آرام کرنے کے لئے سب سے بیسٹ ٹائم ہے۔ لیکن جب تک کمپلیکیشن نا ہو، یہ اچھا ہے۔ شیپ میں رہنے کے لئے چلنا اور ورزش کرنا اچھا ہے۔ حاملہ رہنے کے دوران اچھی ورزش کا پروگرام بنائے رکھنے سے آپ کو صحت مند رہنے اور سب سے بہترین محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: