உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی سے پہلے کرینہ کپور جب سیف علی خان کے گھر گزارنا چاہتی تھیں رات، یہ تھامعاملہ

    سیف علی خان (Saif Ali Khan)، کرینہ (Kareena Kapoor) کپور، پریتی زنٹا (Preity Zinta) اور فردین خان (Fardeen Khan) ایک ساتھ کولکا کے اشتہار میں نظر آئے تھے۔ یہ اشتہار سال 2003 میں شوٹ کیا گیا تھا۔

    سیف علی خان (Saif Ali Khan)، کرینہ (Kareena Kapoor) کپور، پریتی زنٹا (Preity Zinta) اور فردین خان (Fardeen Khan) ایک ساتھ کولکا کے اشتہار میں نظر آئے تھے۔ یہ اشتہار سال 2003 میں شوٹ کیا گیا تھا۔

    • Share this:
    بالی ووڈ کی سپراسٹار جوڑی سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور کرینہ کپور (Kareena Kapoor) نے سال 2003 میں ایک ساتھ کولا کولڈ ڈرنگ کے اشتہار میں کیا تھا۔ یہ بات تب کی ہے، جب دونوں ریلیشن شپ میں نہیں تھے۔ ٹیلی ویژن کے اس کامرشیل اشتہار میں ان کے ساتھ پریتی زنٹا (Preity Zinta) اور فردین خان (Fardeen Khan) بھی تھے۔

    اشتہار کے پہلے حصے میں کرینہ کپور اور پریتی زنٹا اپنے پڑوسی بن سکے سیف علی خان اور فردین خان سے اپنی کولڈ ڈرنگ کی بوتل ان کے فریز میں رکھنے کے لئے کہتی ہیں۔ سیف علی خان اور فردین خان مان جاتے ہیں، کرینہ کپور کہتی ہیں کہ دونوں ’سوئٹ بوائز‘ ہیں۔ پریتی زنٹا اور کرینہ کپور جب شام کو لوٹتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ ان کے بوتل خالی ہیں تو حیران ہوجاتی ہیں۔ سیف علی خان اور فردین خان دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی بوتل لیک کرگئی اور ان کے فریز کو خراب کردیا۔ پریتی زنٹا کو پتہ چل جاتا ہے کہ دونوں جھوٹ بول رہے ہیں اور انہیں ’چور‘ کہتی ہیں۔ اشتہار کے آخر میں دونوں اپنی بے شرمی پر ہنستے نظر آرہے ہیں کیونکہ معاملہ کولا کا تھا۔



    اشتہار کے دوسرے حصے میں کرینہ کپور اور پریتی زنٹا بدلہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ دونوں سیف علی خان اور فردین خان کے گھر پہنچتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کے گھر کی بجلی گل ہوگئی ہے اور رات ان کے گھر گزارنے کے لئے گزارش کرتی ہیں۔ سیف علی خان اور فردین خان خوشی خوشی تیار ہوجاتے ہیں۔ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ ان کے فریز میں بہت ساری کولا ہے، پریتی زنٹا، سیف علی خان اور فردین خان کو اپنے گھر کی کنجی دیتے ہوئے لانے کو کہتی ہیں۔ جب سیف علی خان اور فردین خان، کرینہ کپور اور پریتی زنٹا کے گھر پہنچتے ہیں تو پاتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور فریز تو خالی ہے۔ کرینہ کپور اور پریتی زنٹا نے سیف علی خان اور فردین خان کو اپنے گھر میں بند کردیا اور دو بوتل کولا کے ساتھ مستی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔



    سیف علی خان اور کرینہ کپور کئی فلموں میں کام کرکے بالی ووڈ کے سپر اسٹار بن گئے۔ دونوں نے سال 2012 میں شادی کی اور اب دونوں دو بچوں کے والدین ہیں۔ تیمور علی خان ان کا بڑا بیٹا ہے اور جیہہ چھوٹا بیٹا ہے۔ جس کے نام کا انکشاف آج ہی کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے کیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: