ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ ہوئی کرینہ-کریتی، دونوں نے ساتھ میں دئیے پوز، فینس نے کہا-’گارجیس لیڈیز‘
ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ ہوئی کرینہ-کریتی، دونوں نے ساتھ میں دئیے پوز، فینس نے کہا-’گارجیس لیڈیز‘
ریا کپور کی فلم دی کرو، میں کرینہ اور کریتی کے ساتھ تبو اور دلجیت دوسانجھ بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ایئرلائن انڈسٹری کی تین خواتین کی کہانی کو دکھایا جائے گا
کرینہ کپور خان اور کریتی سینن ان دنوں اپنے آنے والی فلم ’دی کرو‘ کی شوٹنگ گوا میں کررہی تھیں۔ اب دونوں واپس ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کو کریتی کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ کیا گیا، جس کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں اداکارہ کیجویل لُک میں کافی کول دکھائی دے رہی تھیں۔
کرینہ کریتی کا آوٹ فٹ اس ویڈیو میں دونوں کو ساتھ میں ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ کرینہ کے لُک کی بات کریں تو انہوں نے لائٹ بلو شرٹ کے ساتھ بلو ڈینم پہن رکھی ہے۔ اس لُک کو انہوں نے وہائٹ کیپ کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ وہیں دوسری طرف کریتی بھی بلو کارڈ سیٹ میں دکھائی دیں۔ اس دوران دونوں نے ساتھ میں پیپرازی کو پوز بھی دئیے۔
بتادیں کہ، ریا کپور کی فلم دی کرو، میں کرینہ اور کریتی کے ساتھ تبو اور دلجیت دوسانجھ بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ایئرلائن انڈسٹری کی تین خواتین کی کہانی کو دکھایا جائے گا، جو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ لیکن جیسے جیسے وہ آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں، وہ ایک جھوٹ کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔ دی کرو کو راجیش کرشنن ڈائریکٹ کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔