உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جانئے آخر کیوں ختم ہوا کرشمہ اور سنجے کا رشتہ ؟

    ممبئی : بمبئی فیملی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور دہلی کے کاروباری سنجے کپور کی طلاق کی عرضی کو منظوری دے دی ۔

    ممبئی : بمبئی فیملی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور دہلی کے کاروباری سنجے کپور کی طلاق کی عرضی کو منظوری دے دی ۔

    ممبئی : بمبئی فیملی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور دہلی کے کاروباری سنجے کپور کی طلاق کی عرضی کو منظوری دے دی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بمبئی فیملی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور دہلی کے کاروباری سنجے کپور کی طلاق کی عرضی کو منظوری دے دی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اپریل میں اتفاق رائے سے شرطوں پر راضی ہونے سے پہلے دونوں کے درمیان طلاق اور بچوں کی پرورش سے منسلک مسائل پر کافی تنازعہ رہا تھا۔
      کرشمہ اور سنجے آج صبح اتفاق رائے نامہ داخل کیا. اداکارہ نے مقامی پولیس تھانہ اور مجسٹریٹ کورٹ میں درج تمام مقدمات واپس لے لیے. ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش کے حقوق اور مالی لین دین پر اتفاق ہو گیاہے۔ سنجے کے وکیل امن ہنگورانی نے کہا کہ فیملی کورٹ نے دونوں کے درمیان سمجھوتہ اور رسمی طور پر طلاق کی عرضی کو قبول کر لیا ہے۔
      جوڑے نے 2014 میں عدالت میں اتفاق رائے سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی. بعد میں دونوں کے درمیان مالی لین دین اور بچے سمائرا (11) اور کیان (06) کے پرورش امور پر تنازعہ گہرا ہوگیا تھا. سنجے نے دسمبر میں قانونی طورپر علیحدگی کیلئے دوبارہ درخواست دائر کی. کرشمہ نے بھی اپنے شوہر اور اس کی ماں کے خلاف ظلم و ستم کے معاملے والی عرضی درج کروائی.
      قابل ذکر ہے کہ سنجے اور کرشمہ نے2003 میں شادی کی تھی، لیکن دونوں کے درمیان تعلقات عام نہیں رہے. دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے معاہدے کے امکان کے تحت ساتھ رہنے کی ہدایات کے بعد دونوں ساتھ رہنے کی کوشش کر رہے تھے. کرشمہ 2010 میں ہی سنجے کے گھر کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر ممبئی میں آ گئی تھی. 2014 میں، دونوں نے 12 سال چلی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دائر کی۔
      First published: