உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرشمہ کپور اورسنجے کپور کے درمیان طلاق پر مفاہمت

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اوران کے شوہر سنجے کپور نے طلاق سے متعلق مختلف معاملات پر سپریم کورٹ کے سامنے باہمی مفاہمت کا اظہار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اوران کے شوہر سنجے کپور نے طلاق سے متعلق مختلف معاملات پر سپریم کورٹ کے سامنے باہمی مفاہمت کا اظہار کیا ہے۔ کرشمہ نے عدالت عظمی کو بتایا کہ وہ سنجے کپور اور ان کی ماں کے خلاف داخل کردہ گھریلو تشدد کا معاملہ دوہفتے کے اندر واپس لے لیں گی۔
      ذرائع کے مطابق اس مفاہمت کے تحت کرشمہ کے بچے ان کے ساتھ ہی رہیں گے۔ لیکن سنجے کو اپنے بچے سے ملنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ پچھلی سماعت کے دن عدالت نے اس معاملے کی سماعت چیمبرس میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ اس دن عدالت کے ہال میں کرشمہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیاتھا۔
      کپور جوڑے نے سال 2014میں ممبئی کی فیملی کورٹ میں باہمی رضامندی سے طلاق کی عرضی داخل کی تھی لیکن آخری سماعت سے پہلے اس معاملے پر دونوں میں مفاہمت ٹوٹ گئی۔ اس دوران سنجے کپور نے اس معاملے کو دہلی سے ممبئی منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سنجے کپور نے دلیل دی تھی کہ انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے ممبئی میں داخل ہونے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
      First published: