உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرشمہ تنّا نے خود بتائی اپنی شادی کی تاریخ، اس دن بوائے فرینڈ ورون کے ساتھ لیں گی ساتھ پھیرے

    کرشمہ تنا نے بتائی اپنی شادی کی تاریخ۔

    کرشمہ تنا نے بتائی اپنی شادی کی تاریخ۔

    پچھلے سال ہی یہ خبر آگئی تھی کہ وہ سال 2021 میں شادی کرلیں گی۔ کرشمہ دراصل کافی وقت سے ورون بنگیرا (Varun Bangera) کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: کرشما تنا (Karishma Tanna) کچھ دنوں سے اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ پچھلے سال ہی یہ خبر آگئی تھی کہ وہ سال 2021 میں شادی کرلیں گی۔ کرشمہ دراصل کافی وقت سے ورون بنگیرا (Varun Bangera) کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ اب دونوں کو جمعرات کو ممبئی میں ایک ساتھ اسپاٹ کیا گیا۔ حالانکہ فوٹوگرافرس کو دیکھ کر دونوں الگ الگ ہوگئے۔ ورون تو الگ چلے گئے تھے، لیکن کرشمہ نے فوٹوگرافرس کو دیکھ کر پوز دئیے۔ اتنا ہی نہیں، ایکٹریس نے اُن سے بات بھی کی اور اپنی شادی کو لے کر بھی جانکاری دی۔ کرشمہ کو جب ساتھ میں فوٹوز کلک کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ورون کو یہ سب پسند نہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)





      کرشمہ سے پھر فوٹوگرافرس نے شادی کی ڈیٹ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو شادی ہے۔ اس کے علاوہ خبر آئی ہے کہ شادی کے بعد 6 فروری کو دونوں کا ریسپشن ہوگا اور 4 کو مہندی کا فنکشن۔ کوویڈ کے بڑھتے کیسیز اور پروٹوکالس کو فالو کرتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ شادی میں کم ہی لوگ شامل ہوں گے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ٹی وی انڈسٹری کے کون سے ستارے اس شادی میں آئیں گے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)





      بتادیں کہ کرشمہ اور ورون بنگیرا دوستوں کے ذریعے ملے تھے۔ کچھ وقت ریلیشن میں رہنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ لیا ہے۔ حال ہی میں کرشمہ کے برتھ ڈے پر ورون نے اُن کے لئے اسپیشل پوسٹ کیا تھا۔

      اوپین کے ساتھ رہی تھیں ریلیشن میں
      بتادیں کہ اس سے پہلے کرشمہ، اوپین پٹیل کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہ چکی ہیں۔ لیکن دونوں کا ریلیشن زیادہ عرصہ تک نہیں چل پایا اور دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے کرشمہ نے کہا تھا، ’ یہ آپ کی لائف کا حصہ ہے۔ مجھے نہیں پتہ فیوچر میں کیا ہوتا ہے۔ میں پریزنٹ مومنٹ میں رہتی ہوں۔ جو ہوا اُس کی کوئی وجہ رہی ہوگی۔ یہ فیکٹ کی توقع کرنا مشکل ہے، لیکن ااپ کو لائف میں موو آن کرنا ہوگا۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: