’حاملہ‘ ہونے کی افواہوں پر کرشمہ تنا نے توڑی خاموشی، کہا-’پلیز دماغ کا استعمال کیجیے‘

’حاملہ‘ ہونے کی افواہوں پر کرشمہ تنا نے توڑی خاموشی، کہا-’پلیز دماغ کا استعمال کیجیے‘

’حاملہ‘ ہونے کی افواہوں پر کرشمہ تنا نے توڑی خاموشی، کہا-’پلیز دماغ کا استعمال کیجیے‘

کرشمہ تنا بہت جلد ہنسل مہتا کے شو ’اسکوپ‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس شو میں کرشمہ ایک صحافی کے رول میں نظر آئیں گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اور ٹی وی کی بولڈ اینڈ بیوٹی فیل اداکارہ کرشمہ تنا کچھ وقت پہلے اپنی حاملہ ہونے کی خبروں کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی تھیں۔ دراصل، کچھ وقت پہلے اداکارہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پیپرازی کو پوز دے رہی تھی۔ اسی ویڈیو کے بعد سے یہ قیاس لگائے جانے لگے کہ کرشمہ حاملہ ہیں۔ اب اپنے نئے انٹرویو میں اداکارہ نے اس پر خاموشی توڑی ہے۔

    اس ویڈیو کے بعد اڑی کرشمہ کے حاملہ ہونے کی خبریں

    دراصل اس مہینے کی شروعات میں کرشمہ کو پیپرازی نے ممبئی ایک ریسٹورنٹ کے باہر ان کے شوہر ورون بنگیرا کے ساتھ اسپاٹ کیا تھا۔ جس میں اداکارہ بار بار اپنے پیٹ پر ہاتھ لگا رہی ہیں اور اسے دیکھ کر یہ لگ رہا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ اس پر اب ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کرشمہ نے کہا کہ، ’اس دن میں نے بہت زیادہ کھا لیا تھا۔ اس لیے میں چلتے چلتے اپنا پیٹ سہلا رہی تھی اور سبھی کو یہ لگنے لگا کہ میں حاملہ ہوں۔ پھر جب میں نے یہ خبریں سنی اور دیکھی تو مجھے کافی ہنسی آئی تھی۔ پلیز اپنے دماغ کو یوز کیجیے۔ یہ کیا افواہیں ہوئیں۔‘



    یہ بھی پڑھیں:

    پھر سے پیار میں پڑنا چاہتی ہیں شہناز گل، کہا، ’لیکن پیار ہوگا تو دھوکہ ملے گا‘

    یہ بھی پڑھیں:

    کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر نقلی خون میں لت پت پہنچی ایک خاتون، جانیے کیا تھی وجہ!

    ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرشمہ تنا بہت جلد ہنسل مہتا کے شو ’اسکوپ‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس شو میں کرشمہ ایک صحافی کے رول میں نظر آئیں گی۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ’جب میں اس رول کی تیاری کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کررہی تھی، تو مجھے احساس ہوا کہ یہ بہت ہی زیادہ مشکل ہے۔ اسے ادا کرنے کے بعد سے میرے دل میں صحافیوں کے لیے احترام بڑھ گیا ہے۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: