உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Movie Leaked:کارتک آرین کی’بھول بھلیا2‘اورکنگناکی’دھاکڑ‘ہوئی آن لائن لیک،میکرس کو لگا جھٹکا

    کنگنا اور کارتک کی فلم آن لائن ہوئی لیک۔

    کنگنا اور کارتک کی فلم آن لائن ہوئی لیک۔

    Movie Leaked: کارتک آرین کی بھول بھولیا 2 کی بات کریں تو اس میں کیارا اڈوانی اور تبو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ یہ اکشے کمار اور ودیا بالن کی فلم کا سیکوئل ہے جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کوانیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    • Share this:
      Movie Leaked: بالی ووڈ کی دو بڑی فلمیں آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہیں۔ اس میں کارتک آرین (kartik Aaryan) کی بھول بھولیا 2 (Bhool Bhulaiyaa 2)اور کنگنا رناوت(kangana Ranaut) کی دھاکڑ(Dhaakad) شامل ہیں۔ یہ دونوں فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہیں۔ ریلیز کے دن ہی دونوں کے میکرز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہ دونوں فلمیں آن لائن لیک ہو چکی ہیں۔ یہ فلمیں ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہو گئیں۔ لوگ آن لائن ڈاؤن لوڈ کرکے بھول بھولیا 2 اور دھاکڑ کو ایچ ڈی میں دیکھ رہے ہیں۔

      اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو دھاکڑ کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن سائٹس پر لیک کر دیا گیا تھا۔ فلم کو تامل راکرز، ٹیلی گرام جیسی آن لائن سائٹس پر لیک کیا گیا ہے۔ دھاکڑ کنگنا کی ایکشن فلم ہے۔

      بھول بھلیا2 بھی ہوئی لیک
      رپورٹس کے مطابق کارتک آرین کی بھول بھولیا 2 بھی ٹورینٹ ویب سائٹس پر لیک ہو گئی ہے۔ اسے مفت میں آن لائن دیکھا جا سکتا ہے۔ آن لائن لیک ہونے کے بعد باکس آفس کے کلیکشن پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ فلم کے آن لائن لیک ہونے سے میکرز کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پرینکا چوپڑا نے کیٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ Jee Le Zara میں کام کرنے پر توڑی خاموشی

      دھاکڑ کی بات کریں تو اس فلم میں کنگنا کے ساتھ ارجن رامپال مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں کنگنا ایکشن کرتی نظر آ رہی ہیں۔ فلم میں کنگنا کی اداکاری کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Mouni Roy Bold Photoshoot:ٹرانسپیرنٹ گاؤن میں بولڈاداؤں کےساتھ مونی رائے کی تصویریں وائرل

      دوسری جانب اگر ہم کارتک آرین کی بھول بھولیا 2 کی بات کریں تو اس میں کیارا اڈوانی اور تبو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ یہ اکشے کمار اور ودیا بالن کی فلم کا سیکوئل ہے جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کوانیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: