ممبئی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کٹرینہ کیف نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بالی وڈ میں کہا جارہا ہے کہ کرن جوہر نے ایک فلم کے لئے کٹرینہ سے بات چیت کی تھی لیکن کترینہ نے ڈیٹس کی کمی ہونے کی وجہ سے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ کرن اور ترون منسکھانی ساتھ میں ایک فلم بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ 'دوستانہ' کے بعد سے ہی یہ بات زوروں پر تھی۔ 'دوستانہ' کے سیکوئل کا اعلان بھی انہوں نے کیا تھا لیکن بعد میں یہ بات ٹل گئی تھی۔ حال ہی میں منسکھانی اور کرن ایک ا سکرپٹ کے ساتھ تیار تھے۔ اس کے لئے انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت اور جیکلین فرنانڈیز کو سائن بھی کر لیا ہے۔ لیکن دونوں اہم کردار کے لئے کٹرینہ کو لینا چاہتے تھے۔ جیکلین ان کی پہلی پسند نہیں تھی۔ کرن اور منسکھانی کے ساتھ کٹرینہ کے اچھے تعلقات ہیں۔ اس کے باوجود فلم کے لئے کٹرینہ کو 'نہ' کہنا پڑا کیونکہ وہ دوسری فلم سائن کر چکی تھیں۔ ڈیٹس کی وجہ سے پریشانی ہو رہی تھی۔ اس کے بعد فلم سازوں نے جیکلین کو فائنل کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔