உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VicKat Wedding: وکی کوشل-کیٹرینہ کیف آج شام کو لیں گے7پھیرے، یہ ہے کپل کی شادی کا پورا شیڈیول

    آج ہے وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی شادی۔ یہ رہا پورا شیڈیول۔

    آج ہے وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی شادی۔ یہ رہا پورا شیڈیول۔

    وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی شادی کی اب تک کی ایک بھی تصویر فینس کے سامنے نہیں آئی ہے۔ فینس دونوں ہلدی، مہندی اور سنگیت کی تصویروں سے زیادہ ایکسائٹیڈ دونوں کو دولہا دولہن کے طور پر دیکھنے کے لئے ہیں۔ شادی آج شام کو ہوگی۔

    • Share this:
      Katrina Kaif-Vicky Kaushal Wedding: وکی کوشل (Vicky kaushal) اور کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کے ساتھ فینس کو جس دن کا انتظار تھا آخرکار وہ دن آگیا۔ 9 دسمبر وہ تاریخ ہے جس دن وکی اور کیٹرینہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی شاہی انداز میں راجستھان میں ہونے جارہی ہے۔ اپنے اپنے فیملی اور دوستوں کی موجودگی میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی کے ہم سفر بن جائیں گے۔ شادی سے پہلے کی تمام رسمیں پوری ہوچکی ہیں، اب آج دونوں ہندو ریتی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

      دولہا-دولہن کو دیکھنے کے لئے فینس پرتجسس
      راجستھان کے سوائی مادھوپور کا سکس سینسز فورٹ (Six Senses Fort) ایک ایسی شادی کا گواہ بننے جارہا ہے، جس کی بالی ووڈ عاشقوں کو ایک لمبے عرصے سے چاہ تھی۔ وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی شادی کی اب تک کی ایک بھی تصویر فینس کے سامنے نہیں آئی ہے۔ فینس دونوں ہلدی، مہندی اور سنگیت کی تصویروں سے زیادہ ایکسائٹیڈ دونوں کو دولہا دولہن کے طور پر دیکھنے کے لئے ہیں۔ شادی آج شام کو ہوگی۔

      جانیے آج کا کیا ہے پورا شیڈیول -
      -صبح 8:00 بجے سے لے کر 11:00 بجے تک ناشتہ رہے گا۔
      -سہرا بندی دوپہر 1:00 بجے کے بعد ہوگی۔
      -دوپہر 3:00 بجے ہوٹل کے لون میں منڈپ سجایا جائے گا۔
      - تبھی ہوٹل کے اندر سے سفید گھوڑے پر سوار ہو کر وکی کوشل اپنی بارات لے کر نکلیں گے۔
      -شام 6:00 بجے کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل 7 پھیرے لیں گے۔
      - رات 8:00 بجے کے بعد دیر رات تک چلے گی شادی کی تقریب
      - ہندو ریتی۔رواج کے مطابق ہوگی دونوں کی شادی۔

      خاص ہوگا منڈپ
      کیٹرینہ اور وکی کی شادی کے لئے ایک خصوصی منڈپ تیار کیا جائے گا، جسے پوری طرح سے رجواڑے اسٹائل میں بنایا گیا ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق، کیٹرینہ اور وکی چاروں طرف سے شیشے میں بند منڈپ کے اندر 7 پھیرے لیں گے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: